پنجاب میں شدید دھند ،ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق، 21 سے زائد زخمی

منگل 8 دسمبر 2015 13:03

اسلام آباد ،لاہور،وہاڑی ،سرگودھا،فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن08دسمبر۔2015ء) صوبے پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق اور 21 سے زائد زخمی ہو گئے ،دھند کے باعث لاہور میں پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ، کئی پروازوں کو دوسرے شہروں میں منتقل کر دیا گیا ہے، موٹروے بھی کچھ گھنٹوں کے لئے ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 21 زخمی ہو گئے۔جبکہ شدید دھند نے پنجاب کے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، لاہور ، اسلام آباد ، شیخوپورہ اور فیصل آباد موٹر وے بند کرنا پڑی ، لاہور ائیر پورٹ پر فلائٹس آپریشن بھی معطل ہو گیا جس سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دھند کے باعث سکھیکی میں لاہور سے سرگودھا جانے والی مسافر بس سے مخالف سمت سے آنے والا ٹرک ٹکرا گیا جس سے خاتون جاں بحق ہو گئی، حادثے میں 12 مسافر زخمی بھی ہو گئے ، زخمی کو رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سکھیکی میں ہی ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔دوسری طرف سرگودھا میں دھند کی وجہ سے ٹرک اور اسکول وین میں تصادم ہو گیا ، حادثے میں وین ڈرائیور کی جان ہی چلی گئی جبکہ 6 طلبا زخمی بھی ہو گئے۔وہاڑی میں میلسی روڈ پر دو موٹر سائیکل ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ میاں چنوں میں بھی تلمبہ روڈ پر کار اور موٹرسائیکل میں تصادم سے تین افراد زخمی ہو گئے۔انتظامیہ کی طرف سے ڈرائیوروں کو فوگ لائٹس اور ونڈ اسکرین وائپرز استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا