پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 5افراد جاں ،طلبہ سمیت24زخمی

منگل 8 دسمبر 2015 13:37

لاہور/اسلام آباد/شیخوپورہ /سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء ) پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ طلبہ سمیت24زخمی ہو گئے ،دھند کے باعث معمولات زندگی ،فضائی اور زمینی آمدورفت بھی تعطل کا شکار رہی ،ائیرپورٹ پر جدید آئی ایل ایس سسٹم کی تنصیب کے باوجود طیاروں کی لینڈنگ نہ ہو سکی اورپروازوں کا شیڈول متاثر ہونے سے مسافروں اور انکے عزیز و اقارب شدید مشکلات کا شکا ر رہے ،لاہور ،اسلام آباد ،شیخوپورہ او ر فیصل آباد موٹر وے بھی بند کرنا پڑی جبکہ ہائی وے پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 24 زخمی ہو گئے ۔دھند کے باعث سکھیکی میں لاہور سے سرگودھا جانے والی مسافر بس سے مخالف سمت سے آنے والا ٹرک ٹکرا گیا جس سے خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ حادثے میں 12 مسافر زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

سکھیکی میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔دوسری طرف سرگودھا میں دھند کی وجہ سے ٹرک اور اسکول وین میں تصادم ہو گیا ، حادثے میں وین ڈرائیور دم توڑ گیا جبکہ 6 طلبا زخمی بھی ہو گئے۔وہاڑی میں میلسی روڈ پر دو موٹر سائیکل ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ میاں چنوں میں بھی تلمبہ روڈ پر کار اور موٹرسائیکل میں تصادم سے تین افراد زخمی ہو گئے ۔

چیچہ وطنی بائی پاس چوک میں ٹرالر اور کار میں تصادم ہوگیا جس سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔دھند کے باعث لاہور ، اسلام آباد ، شیخوپورہ اور فیصل آباد موٹر وے بند کرنا پڑی ۔جہانیاں میں دھند کے باعث خانیوال لودھراں روڈ ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ۔سورج نکلنے اوردھند چھٹتے پرموٹر وے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔دھند کے باعث لاہور میں پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر رہا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 204کو ملتان بھجوا دیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کا استنبول سے آنے والا دھند کے باعث ایک گھنٹے تک فضاء میں چکر لگاتا رہا تاہم دھند میں کمی نہ ہونے کے باعث اس کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیاگیا ۔علامہ اقبال ائیرپورٹ پر معروف کامیڈین عمرشریف کوبھی کئی گھنٹے تک اپنی پرواز کا انتظار کرنا پڑا۔

کراچی اوربیجنگ سے آنے والی پروازوں کو بھی علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈ نہ کروایا جاسکا۔ لاہور ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن چھ گھنٹے معطل رہا اور گیارہ بجے حد نگاہ بہتر ہونے پر فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق دھند پڑنے کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا