لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدیددھند‘موٹروے بند‘ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل‘

ڈیرہ غازیخان میں دھند کے باعث ٹرین کی زد میں آکر 2 نوجوان جاں بحق

بدھ 9 دسمبر 2015 12:29

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔09 دسمبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں بدھ کی صبح پھر دھند چھائی رہی‘بیرون ملک سے لاہور آنے والی پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا اورموٹروے کے کئی حصوں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا‘ لاہور ایئرپورٹ پر حد نگاہ 50 میٹر سے کم ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن رات گئے معطل کردیا گیا جبکہ ڈیرہ غازیخان میں دھند کے باعث ٹرین کی زد میں آکر 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں پنجاب کے میدانی علاقوں ، پشاور اور سکھر ڈویژن میں شدید دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں کو رات گئے دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا‘علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پرشدیددھند کے باعث فلائٹ آپریشن بدھ کی صبح تین بجے معطل کردیا گیا اور ابوظہبی ، استنبول ، ریاض اور مسقط سے آنے والی پروازوں کو دیگر شہروں کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ علامہ اقبال ائیر پورٹ سے روانہ ہونے والی تین پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

موٹر وے کے بعض حصوں کو بھی عارضی طور پر بند کرنا پڑا جبکہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک انتہائی سست روی کا شکار رہی۔ شدید دھند کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی ہے۔ پشاور میں بھی شدید دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس سے معمولات زندگی معطل ہوکررہ گئے۔ ملتان ، پنڈی بھٹیاں ، ڈیرہ اسماعیل خان اور نواحی علاقوں میں بھی ہر طرف دھند ہی دھند ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں سمیت پشاور اور سکھر ڈویژن میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ ترجمان نیشنل ہائی وے کا کہنا ہے کہ دھند کے دوران شہری فوگ لائٹ کا استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا