پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کا راج برقرار ، شدید دھند کے باعث ٹرین کی زد میں آکر 2نوجوان جاں بحق

بدھ 9 دسمبر 2015 14:02

لاہور/اسلام آباد /ملتان /ساہیوال /خانیوال/ڈیرہ اسماعیل خان/ڈیرہ غازی خان / کوئٹہ /کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کا راج برقرار ، لاہور ائیرپورٹ پر حد نگاہ پچاس میٹر سے کم ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا جس کے باعث بیرون ملک سے لاہور آنے والی متعدد پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا ،لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہونے والی تین پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں ، اس کے ساتھ موٹر وے کو کئی حصوں کو بھی ٹریفک لئے بند کر دیا گیا، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیاجبکہ شہر قائد کراچی کے کئی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، ڈیرہ غازیخان میں دھند کے باعث ٹرین کی زد میں آکر 2نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لاہور سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں کو رات گئے دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ مختلف شہروں پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال ،ملتان ، پنڈی بھٹیاں ، ڈیرہ اسماعیل خان اور نواحی علاقوں میں شدید دھند کے باعث بچوں کو اسکول اور شہریوں کو دفاتر جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شدید دھند کے باعث لاہور سے اسلام آباد اور پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ اور فیصل آباد جانے والی موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث حد نگاہ 50میٹر سے بھی کم ہو گیا ہے جس کے باعث موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے لہٰذا تمام شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور جی ٹی روڈ کا راستہ استعمال کریں۔اس کے ساتھ جی ٹی روڈ پر ٹریفک انتہائی سست روی کا شکار ہے ۔ شدید دھند کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی ہے ۔ شدید دھند کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا گیا ۔

لاہور ایئرپورٹ پر حد نگاہ پچاس میٹر سے کم ہونے پر فلائٹ آپریشن رات تین بجے سے معطل کر کیا گیا، ابوظہبی ، استنبول ، ریاض اور مسقط سے آنے والی پروازوں کو دیگر شہروں کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ علامہ اقبال ائیر پورٹ سے روانہ ہونے والی تین پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔ ڈیرہ غازیخان میں دھند کے باعث ٹرین کی زد میں آکر 2نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں زیارت، قلات اور چمن میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ اسکولوں کی چھٹیاں ہونے کے باعث بڑی تعداد فیملیز نے ہنہ اڑک سمیت دیگر تفریحی مقامات کا رخ کرلیا۔ برفباری کے باعث متعدد سڑکیں بند ہونے کے باعث ٹریفک کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی جبکہ زیارت میں شدید سردی کی وجہ سے کئی روز سے پانی جما ہوا ہے ۔

محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک مزید برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں کم از کم درجہ حرارت منفی 3، قلات میں منفی 1، کوئٹہ میں 2، دالبندین 5اور سبی میں 3، ژوب میں 2، نوکنڈی میں 7، پنجگور میں 8، گوادر میں 14، جیونی میں 19، خضدار 16اور پسنی میں 16 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں ایک ملی میٹر تک برف ریکارڈ کی گئی جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں پنجاب کے میدانی علاقوں ، پشاور اور سکھر ڈویژن میں شدید دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں سمیت پشاور اور سکھر ڈویژن میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے ۔اس علاوہ شہرِ قائد کراچی کے کئی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

نارتھ ناظم آباد، ڈیفنس، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور کلفٹن سمیت کراچی کے کئی علاقوں میں کہیں بوندا باندی تو کہیں ہلکی بارش ہوئی جس نے شہریوں کے چہروں پو خوشیوں کے رنگ بکھیر دیئے۔مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن بھی ہوگئی اور کئی موٹر سائیکل سوار پھسلنے سے زخمی ہوگئے۔موسم اور بارش کا لطف اٹھانے والے شہریوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اس کا خوب اظہار کیا اور اپنے اپنے علاقوں کی بھیگی بھیگی تصاویر بھی شیئر کیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا