گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور مری میں برف باری کا سلسلہ جاری

جمعہ 11 دسمبر 2015 12:38

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11دسمبر۔2015ء) گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور مری میں برف باری جاری ہے،سیاحوں کے مزے ہیں۔کراچی میں بھی کوئٹہ کی سردہواوں کیڈیرے ہیں۔ گرم کپڑے نکل آئے۔ گرد آلود ہوا کے باعث شہری پریشان ہیں۔دسمبر مزید سرد ہوگیا۔ بالائی علاقوں میں برفباری ، بارش ، میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں ، دھند سے سردی اور بھی زیادہ بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے اور چند مقامات پر بارش ،برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ہو ائیں سرد ہیں،، وادیاں بھی دھند میں گم ہیں،پہاڑوں نے برف کی شال اوڑھ رکھی ہے۔ملک کے بالائی مقامات کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی ٹھنڈ نے ڈیرے ڈال لیے ،گلگت بلتستان میں دیامر ، اور غذرسمیت دیگر شہروں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

استور میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے وقفے وقفے برف پڑرہی ہے۔اب تک اوپری بلندیوں پر تین فٹ اور میدانی علاقوں میں ایک سے دو فٹ برف جمع ہوگئی ہے۔مانسہرہ کے تفریحی مقامات ناران ، کاغان اور شوگران میں مختلف مقامات پر دو فٹ سے زائد برف پڑ ی ہے۔ جبکہ مری میں وقفے وقفے سے جاری برفباری نے موسم کو اور سرد کردیا ہے۔وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

مظفر آباد اور گردونواح میں بھی برفباری اور بارش نے موسم کواور بھی زیادہ ٹھنڈاکردیا۔ سوات ، مالم جبہ اور مالاکنڈ ڈویڑن کے پہاڑوں پر برفباری کے بعد یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں۔چترال میں موسم صاف پرلواری ٹاپ بارش اور برف باری کی وجہ سے تیسرے دن بھی ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہوگیا۔ سندھ کے شہروں میں یخ بستہ ہواوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہنے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا