کراچی میں ٹھنڈ کا ڈیرا، سردی کی شدت مزید 2 روز جاری رہنے کا امکان
ہفتہ 12 دسمبر 2015 14:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء ) کوئٹہ سمیت شمال مغربی بلوچستان میں ہونے والی برف باری اور بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ کراچی میں بھی ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ۔ملک کے بالائی حصوں اور شمال مشرقی بلوچستان میں برف باری اور بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔ گلگت بلتستان ، خیبر پخونخوا کے پہاڑی علاقوں اور گلیات میں پہاڑوں پر ہونے والی برفباری کے باعث لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ، گلیات میں گزشتہ دو روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جب کہ رابطہ سڑکوں کی بندش نے مقامی افراد کے روز مرہ معمولات کو شدید متاثر کیا ۔
کوئٹہ اور قلات سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری اور بارش نے جہاں ان علاقوں کو شدید سردی کی لپیٹ میں لے رکھا ہے وہیں کوئٹہ کی یخ بستہ ہواوٴں نے کراچی کو بھی موسم کو یک لخت سرد کردیا ہے۔(جاری ہے)
شہر میں اس وقت 8 سے 10 ناٹ کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ حد نگاہ 4 کلو میٹر تک ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے سردی قلات میں رہی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12 ڈیگری ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ کالام میں منفی 11 ، استور منفی 10 ، کوئٹہ اور دالبندین منفی 7 جب کہ مالم جبہ اور پاراچنار منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں رات اورصبح کے وقت شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جب کہ کراچی میں کم از کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ تین سے چار روز کے دوران شمالی بلوچستان سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا جب کہ پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویڑن میں شدید دھند پڑے گی۔Browse Latest Weather News in Urdu
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..
محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی
مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ
ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے
پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟
مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان