- Home
- Weather
- Weather News
- ماحولیاتی تبدیلیوں سے کراچی کے ڈوبنے کا خطرہ، پاکستان میں سمندر کی سطح سالانہ 6ملی میٹر بلند ..
ماحولیاتی تبدیلیوں سے کراچی کے ڈوبنے کا خطرہ، پاکستان میں سمندر کی سطح سالانہ 6ملی میٹر بلند ہو رہی ہے،رپورٹ
پیر 4 جنوری 2016 16:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) ماحولیاتی تبدیلیوں سے کراچی کے ڈوبنے کا خطرہ ہے، پاکستان میں سمندر کی سطح سالانہ 6 ملی میٹر بلند ہو رہی ہے۔جزائر مالدیپ اور بنگلا دیش کو بھی خطرہ ہے، یہ بات ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتائی گئی۔ سال 2015 میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک میں ہزاروں اموات واقع ہوئیں، سیلاب اورزلزلہ کی تباہ کاریاں، خشک سالی اورکراچی میں جون کے آخری ہفتے میں شدید گرمی سے ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں کے واضح اشارے مل رہے ہیں۔
عالمی تھنک ٹینک جرمن واچ نے گلوبل کلائمیٹ رسک انڈیکس میں پاکستان کوماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کے 10سب سے زیادہ غیرمحفوظ ممالک میں شمار کیا ہے، ماحولیاتی آلودگی کو بیشتر ممالک سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور ٹھوس اقدام کیے جا رہے ہیں جبکہ ترقی پذیرممالک میں آلودگی کو زیادہ اہمیت نہیں دی جارہی، ان ملکوں میں پاکستان بھی شامل ہے۔(جاری ہے)
پاکستان ماحولیاتی تحفظ کونسل کا قیام 1984 میں پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن آرڈیننس 1983 کے سیکشن 3 کے تحت عمل میں لایا گیا اور مذکورہ آرڈیننس کے تحت ادارہ اپنے چیئرمین صدر مملکت کی سربراہی میں ایک سال میں 2 اجلاس بلانے کا پابند قرار دیا گیا بعد ازاں اس میں ترمیم کرکے صدرمملکت کی جگہ وزیر اعظم کوکونسل کا سربراہ بنا دیا گیا تاہم قیام کے9برسوں میں اس ادارے کاصرف ایک اجلاس ہو سکا۔
نیشنل اکیڈمی آف سائنس کے رسالے میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مضمون میں سائنس دانوں نے یہ پیش گوئی بھی کی ہے کہ اگر دنیا میں کاربن ڈائی اکسائیڈ کے اخراج پر قابو نہ پایاگیاتو سال 2050 تک بحرمنجمد جنوبی کی برف پگھلنا شروع ہوجائے گی جس کے نتیجے میں 2 کروڑ آبادی والے 414 امریکی شہر ڈوب جائیں گے۔ تحقیق کے مطابق امریکی شہر نیوآرلینس اورمیامی خطرے کے دائرے میں داخل ہوچکے ہیں جبکہ کیلی فورنیا، نیویارک اور فلوریڈا سمیت کئی مزید شہر خطرے کی زد میں آجائینگے سب سے زیادہ خطرہ مالدیپ کے جزائراوربنگلہ دیش کوہے پاکستان میں بھی ساحلی شہروں خصوصا کراچی کے ڈوبنے کاخطرہ ہے۔ماہرین ارضیات کے مطابق موسمی تغیرکے سبب سندھ کے ساحلی علاقوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔ پاکستان میں سمندر کی سطح میں 6 ملی میٹر سالانہ اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے ساحلی علاقوں کی زمین سمندر برد ہورہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خلیج بنگال میں درجہ حرارت کم ہو رہا ہے جبکہ شمالی بحیرہ عرب میں درجہ حرارت بڑھ رہاہے۔Browse Latest Weather News in Urdu
محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ
ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے
پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟
مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات