لاہور ، اسلام آباد، ملتان اور پشاور میں دھند کا راج، پروازوں کا شیڈول متاثر
منگل 19 جنوری 2016 12:11
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) لاہور ، اسلام آباد، ملتان اور پشاور سمیت میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے جس کے باعث پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جبکہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر رات گیارہ بجے سے کوئی فلائٹ لینڈ نہ کر سکی۔ترجمان موٹروے کے مطابق نیشنل ہائی وے پر ساہیوال سے رحیم یار خان تک حد نگاہ صفر سے20 میٹر رہ گئی ، نیشنل ہائی وے پر لاہور سے ساہیوال تک حد نگاہ 50 سے 100 میٹر ہو گئی۔
موٹروے ایم 2 پر لاہور سے راولپنڈی تک دھند کے باعث حد نگاہ 50 سے100 میٹر ہو گئی۔ موٹر وے کے ایم 3 پر پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک حد نگاہ 100 سے 150 میٹر تک رہ گئی۔ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات تیز رفتاری اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
ادھر لاہور اور گردو نواح میں دھند میں کمی آنے پر لاہور سے شیخوپورہ تک موٹروے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ،رات گئے شدید دھند کے باعث لاہور سے شیخوپورہ موٹروے کو بند کرنا پڑا تھا ،صبح دھند میں کمی آنے پر ٹریفک کو کھول دہا گہا جس کے بعد ٹریفک رواں دواں ہے۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سے رحیم یار خان نیشنل ہائی وے پر حد نگاہ 20 میٹر ہے،ٹریفک رواں دواں ہے،غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں،دوسری طرف موٹروے پولیس اپنی نگرانی میں ٹریفک کو کنٹرول کر رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں گاڑیاں چلانے والے ہیلپ لائن 130 پر کال کریں ،دھند والی لائٹس کو چلا کر گاڑیاں چلائی،دھند کے باعث لاہور شہر میں شدید سردی ہے ۔Browse Latest Weather News in Urdu
محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ
ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے
پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟
مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات