ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور پہاڑوں پر ریکارڈ برف باری

جمعرات 11 فروری 2016 13:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد‘ پنجاب اور خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ۔10سال بعد مارگلہ کی پہاڑیوں پر روئی کے نرم نرم گالوں کی مانند گرتی برف نے سما باندھ دیا۔ ایبٹ آباد شہر میں 25 برس بعد اتنی زیادہ برف باری ریکارڈ کی گئی-مانسہرہ کے پہاڑوں پر بھی برف باری کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

دیر میں شدید بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔بالاکوٹ شہر میں بھی برف پڑی، برفباری کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگئی محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات میں بھی پہاڑوں پر رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر بھی کئی برس بعد برف باری ہوئی۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد شہر میں 3 سے 4 انچ تک برف پڑھ چکی ہے جب کہ شدید برف باری سے پھسلن کے باعث شاہراہ قراقرم پر کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔

کاغان اور ناران میں 3 فٹ تک برف پڑ چکی ہے، مانسہرہ میں برف باری کی وجہ سے ناران کاغان، سیرن ویلی، تورگر کے پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں، بالائی وادی نیلم میں 3 فٹ تک برف پڑ چکی جب کہ نیلم، لیپہ، باغ کے راستے بند اور لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، گرم چشمہ، بگوشٹ، گبور، شاہ سلیم، ارکاری ویلی، کریم آباد، بونی مستوج، بروغل کے پہاڑی پر بھی برفباری ریکارڈ کی گئی۔

طویل انتظار کے بعد بالاکوٹ شہر میں بھی برف پڑی، برفباری کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے جب کہ مضافاتی علاقوں میں کئی گھنٹے سے بجلی بھی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔سوات کے علاقے مینگورہ میں بھی 6 برس بعد برف باری ہوئی تو سیاحوں اور شہریوں نے خوف لطف اٹھایا جب کہ دیر، کوہستان، براول نہگ درہ، طور منگ درہ، شاہی، بن شاہی اور لڑم کے پہاڑوں پر بھی 5 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

دیر میں شدید بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، چکوال، پشاور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر مزید برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کا امکان ہے-

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش