بلوچستان میں شدید بارشوں نے تباہی مچاہدی ‘ ندی نالوں میں طغیانی آگئی ‘رابطہ سڑکیں بہہ گئیں

جمعرات 10 مارچ 2016 14:10

کوئٹہ/اسلام آباد /کراچی /لاہور /مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں نے تباہی مچاہدی ‘ ندی نالوں میں طغیانی آگئی اوررابطہ سڑکیں بہہ گئیں ‘ چمن کے قریب پاک افغان سرحدی گاؤں میں آسمانی بجلی گر نے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر تین افراد جاں بحق ہوگئے ‘ ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ‘صوبائی حکومت کی جانب ایمرجنسی سنٹر اور کنٹرول روم قائم کردئیے گئے جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ سے اتوار کے دور ان اسلام آباد ‘ کشمیر ‘ خیبر پختون خوا ‘ فاٹا اور بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں نے تباہی مچاہدی دی ہے ‘ شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور رابطہ سڑکیں بہہ گئیں ‘ پشین ‘زیارت ‘چمن اور ژوب کے کئی دیہات میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ‘ لیویز ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی گاؤں جلال الدین میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ‘ گاؤں بازمحمد میں2 بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے ‘سیلابی پانی نے 50 سے زائد کچے مکانوں اور سکول سمیت دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچایا ‘ بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی رابطہ سڑکیں برساتی ریلوں میں بہہ گئیں ‘ بے گھر ہونے والے درجنوں متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر دکھائی دیئے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے شہروں میں دن کے وقت بادلوں کا راج رہا ‘ ادھر سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہنے لگا ‘محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان،خیبر پختونخوا ‘پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 5 روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ‘ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ اور سندھ میں کہیں کہیں گرد آلود ہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے اتوار کے دوران اسلام آباد ‘کشمیر، خیبرپختونخوا، فاٹا اور بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ہے ‘ ہفتہ اور اتوار کو پشاور، کوہاٹ ‘مردان ، ہزارہ ڈویژن ‘ راولپنڈی میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ خیبرپختونخوا،فاٹا،بلوچستان ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن اور پشاورکے نشیبی علاقے زیرآب آنے اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ‘ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے اکثرمقامات پر گرج چمک کے ساتھ اور کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویڑن میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان