بھارت میں گرمی کی لہربرقرار،مزید 24افرادہلاک،تعداد100ہوگئی

ہفتہ 9 اپریل 2016 13:04

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) بھارت میں گرم موسم کا آغازہوتے ہی پہلے ہفتے میں 100افرادہلاک ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک روز میں 24افرادہلاک ہوئے ،بھارت کی جنوبی ریاستوں تلنگانہ اور اندھرا پردیش میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے،جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں موسم گرما کی ابتدائی لہر کی وجہ سے گزشتہ نو دنوں 100 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

طبی حکام نے بتایا کہ یہ افراد گرمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے سبب ہلاک ہوئے ۔بھارت کی جنوبی ریاستوں تلنگانہ اور اندھرا پردیش میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ ماضی کے مقابلے میں اس برس موسم گرما کی شدت کو انتہائی زیادہ قرار دیا جا رہا ہے۔اسی دوران حکام نے عوام کو موسم کی شدت سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

گرمی کی اس شدید لہر سے بچنے کے لیے ریاست تلنگانہ میں مقامی حکام نے بے گھر افراد کو رہائش فراہم کرنے کی مہم بھی شروع کر دی ہے۔ساتھ ہی ہسپتالوں میں ’ہیٹ اسٹروک‘ کے مریضوں کے علاج کے لیے بھی اضافی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسی مقصد سے اس ریاست کے مرکزی ہسپتالوں میں اضافی بستر بھی لگائے جا رہے ہیں۔تلنگانہ کے ہر ضلع میں تین تین ارکان پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے، جو موجودہ صورتحال سے نمٹنے میں متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں گی اور گرمی سے ہلاک ہونے والے افراد کا ڈیٹا جمع کریں گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش