ممکنہ بارشوں کے پیش نظر گندم کو فوری گوداموں میں منتقل کیا جائے ،سید ناصر حسین شاہ

جمعہ 6 مئی 2016 16:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) وزیر خوراک سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر خوراک کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ صوبے میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر فوری طور پر خریدی گئی گندم کو کھلے مقامات سے ہٹا کر گوداموں میں منتقل کیا جائے اور جہاں گودام کی سہولیات نہیں وہاں اس گندم کو محفوظ بنانے اور انہیں بارش سے بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

جمعہ کو جاری اپنے ایک بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ رواں سال سندھ حکومت کے محکمہ خوراک کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع سے 11 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی گئی ہے، جس میں سے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم کاشتکاروں اور آبادگاروں سے مل گئی ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر ہزاروں ٹن گندم مختلف سینٹرز پر پہنچائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیکرٹری خوراک سجاد عباسی اور ڈائریکٹر خوراک سندھ محمد بچل راہو کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں جہاں جہاں بھی گندم کی خریداری کے سینٹرز پر خریدی گئی گندم کھلے آسمان تلے موجود ہے، اس تمام گندم کو فوری طور پر گوداموں میں منتقل کیا جائے اور ان کو ممکنہ بارشوں سے قبل محفوظ کیا جائے۔

انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع کے ڈی ایف ایس اور سینٹرز افسران بھی اس احکامات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے گندم کو محفوظ بنائیں اور اس سلسلے میں کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر خوراک سید ناصر حسین شاہ نے بعض اخبارات اور الیکٹرونکس میڈیا پر آنے والی ان خبروں کی بھی سختی سے تردید کی ہے کہ خریدی گئی گندم اعلیٰ معیار کی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض افراد باردانہ کے شفاف عمل پر اپنی سیاست چمکانے میں ناکام ہونے کے بعد اب اس طرح کی خبروں کے ذریعے سیاست چمکانا چاہتے ہیں لیکن ان کو اس میں بھی کسی صورت کامیابی نہیں ہوگی کیونکہ خریدی گئی گندم اعلیٰ معیار کی ہے اور یہ گندم ہمارے صوبے کے آبادگاروں اور کاشتکاروں کی دن رات محنت کا ثمر ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے واضح کیا کہ رواں سال گندم کی سرکاری نرخوں پر خریداری کے مثبت اثرات اوپن مارکیٹ میں بھی نظر آرہے ہیں او ر آج بھی اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1200 روپے من تک جا پہنچی ہے اور گندم کے کاشتکاروں کو رواں سال اپنی فصل کا بہتر معاوضہ ملا ہے اور وہ سرکاری اور اوپن مارکیٹ میں اپنی گندم کی فروخت کے بعد خوش ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی