ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، کئی سڑکیں پانی میں بہہ گئیں

جمعہ 15 جولائی 2016 15:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جولائی ۔2016ء ) ملک کے بیشر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ، بارشوں سے جہاں کئی علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے وہیں کئی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ گزشتہ رات سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والی بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی جس کے بعد ممکنہ نقصان سے بچنے کے لئے ملحقہ علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب شدید بارشوں کے باعث شانگلہ سے گزرنے والے دریا میں طغیانی آگئی جب کہ سوات میں ہونے والی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے، سوات کے بشام روڈ سمیت دیگر کئی سڑکیں پانی میں بہہ جانے کی وجہ سے عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جب کہ سیلابی ریلا 3 گاڑیوں اور 2 پاور ہاوٴسز کو بھی بہا کر لے گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوات کے علاقے کروڑہ میں لینڈ سلائنڈنگ کے باعث گاوٴں خالی کرالیا گیا ۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالا، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور ساہیوال جب کہ خیبرپختونخوا میں ملاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب میں ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جب کہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی درالحکومت میں سب سے زیادہ بارش 75 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جب کہ پنجاب میں سب زیادہ بارش جہلم میں 71 ملی میٹر، سیالکوٹ میں 70، راولپنڈی میں 59، منگلا میں 48، گوجرانوالا میں 39، منڈی بہاوٴالدین میں 30، مری میں 11 اور لاہور میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبرپختونخوا میں سب زیادہ دیر میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ مالم جبہ میں 26، سیدو شریف میں 22 اور ایبٹ آباد میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ کشمیر کے علاقوں مظفرآباد میں 12، کوٹلی میں 03 اور راولاکوٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات