برساتی موسم میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ محکمہ چوکس ہوجائیں‘ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر

منگل 19 جولائی 2016 13:02

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جولائی ۔2016ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرعامراعجازاکبرنے ہدایت کی ہے کہ برساتی موسم میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ محکمہ چوکس ہوجائیں ۔انہوں نے یہ ہدایت فلڈایمرجنسی پلان کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔اس موقع پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرذیشان شبیررانا،اسسٹنٹ کمشنرز محمد شفیق ،سید تنویر مرتضیٰ شاہ،حافظ محمد نجیب، سیکرٹری آرٹی اے عروج فاطمہ ،ای ڈی اوز،ٹی ایم اوزاورمتعلقہ افسران موجودتھے۔

ڈی سی اونے کہاکہ اگرچہ دریائے راوی میں پانی کی سطح بہت کم ہے اورکمالیہ اورپیرمحل کے مواضعات میں فلڈکاکوئی خطرہ نہیں تاہم پیش بندی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے جائیں اورایک جامع رپورٹ مرتب کرکے انہیں پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ممکنہ طورپرسیلاب سے متاثرہونے والے مواضعات کاسروے مکمل کرکے اہل علاقہ اوران کے مال مویشیوں کی وبائی امراض سے بچاؤکی ویکسی نیشن فوری مکمل کی جائے اورمال مویشیوں کے لئے چارے اور ونڈے کابروقت بندوبست کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ حفاظتی فلڈبند،نہروں اورراجباہوں کے پشتوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اوران پرکسی کوتجاوزات قائم نہ کرنے دی جائیں اورنہ ہی گذرگاہیں بنانے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہاکہ تمام فلڈبندپرسے غیرقانونی تجاوزات کے خلاف بھرایکشن لیاجائے اورکارسرکارمیں مداخلت کرنے والے افراد کے خلاف ناقابل ضمانت مقدمات کااندراج یاجائے۔

انہوں نے ٹی ایم اوزکوہدایت کی کہ حالیہ ریکارڈبارش کے بعدنشیبی علاقوں اورخصوصاََشہروں سے پانی کے نکاس کے لئے بھرپورکارروائی کی جائے اورتمام سٹاف کوالرٹ رکھاجائے۔انہوں نے کہاکہ ٹوبہ انڈرپاس سے پانی کے اخراج کے لئے مستقل ٹیم تعینات کی جائے اورتمام مشینری کودرست حالت میں رکھاجائے۔اجلاس میں بتایاگیاکہ معلومات کے تبادلہ کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر/فوکل پرسن آفس میں فلڈکنٹرول روم قائم کردیاجس کے ٹیلی فون نمبر046-9201011پرکال کرکے فلڈسے متعلق معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

اجلاس میں مزیدبتایاگیاکہ کمالیہ اورپیرمحل کے مختلف مواضعات میں 8فلڈریلیف کیمپ قائم کئے جائیں گے جہاں میڈیکل کی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی جبکہ موبائل میڈیکل یونٹ بھی فیلڈمیں متحرک رہیں گے۔اسی طرح محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیمیں بھی فکس مقامات اورموبائل صورت میں موجودہوں گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات