چین میں سیلاب اوربارشوں سے تباہی،78 افراد ہلاک ،درجنوں لاپتہ

ہفتہ 23 جولائی 2016 15:17

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) چین کے شمالی اور وسطی حصوں میں بارشوں اور سیلاب سے 78 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ،صوبہ ہیبی اور ہینان میں ہزاروں مکان تباہ ہوگئے جبکہ فصلوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ، سیلاب زدہ علاقوں سے ا یک کروڑ 72 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ، متاثرہ علاقے کے رہائشیوں نے موسمی حالات کی بروقت اطلاع نہ دینے پر مقامی حکام کو مورد الزام ٹھہرایا ہے ،بہت سارے علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے اور مواصلاتی اور آمدورفت کا نظام بھی متاثر ہوا ہے،ادھرچینی حکام نے کہاہے کہ رواں سال بارشوں اور سیلاب میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں کے لیے فنڈز جاری کریں گے،چین کے سرکاری میڈیا اور حکام کے مطابق ملک کے شمالی اور وسطی حصوں میں بارشوں اور سیلاب سے کم از کم 78 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودے گردے سے صوبہ ہیبی اور ہینان میں ہزاروں مکان تباہ ہوگئے ہیں جبکہ فصلوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ۔ سیلاب زدہ علاقوں سے کم ازکم ایک کروڑ 60 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ۔چینی حکام کا کہنا تھا کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں کے لیے فنڈز جاری کریں گے۔چین کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں شمالی صوبے ہیبی میں ہوئی ہیں جہاں 50 ہزار سے زائد مکان تباہ اور 80 لاکھ سے زایئد افراد متاثر ہوئے ۔

متاثرہ علاقے کے رہائشیوں نے موسمی حالات کی بروقت اطلاع نہ دینے پر مقامی حکام کو مورد الزام ٹھہرایا ہیبہت سارے علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے اور مواصلاتی اور آمدورفت کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔وسطی صوبے ہینان میں تیز ہواوٴں اور طوفان سے کم از کم 15 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ یہاں 18 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 72 لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔چینی حکام کے مطابق رواں سال بارشوں اور سیلاب میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ 50 ہزار ہیکٹر رقبے پر فصلوں کو نقصان ہوا ہے جبکہ کل نقصان کا تخمینہ تین ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش