کویت میں درجہ حرارت 54 ڈگری سینٹی گریڈ، ایشیا میں گرمی کا نیا ریکارڈ

بدھ 27 جولائی 2016 15:12

کھٹمنڈو ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء) عالمی موسمیاتی تنظیم کے مطابق کویت میں گزشتہ ہفتے ریکارڈ کیا جانے والا 54 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت، جو 129 ڈگری فارن ہائیٹ سے بھی زیادہ بنتا ہے، ایشیا میں زیادہ سے زیادہ گرمی کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔سوئٹزرلینڈ میں جنیوا سے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی موسمیاتی تنظیم یا WMO کا کہنا ہے کہ ماہرین کی رائے میں ابھی حال ہی میں کویت میں ریکارڈ کیا جانے والا چوّن ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت غالبا? کرہء ارض کے مشرقی نصف حصے میں آج تک ریکارڈ کی جانے والی سب سے زیادہ گرمی تھی۔

عالمی موسمیاتی ادارے کی طرف سے آج منگل کے روز بتایا گیا کہ 54 ڈگری سینٹی گریڈ یا 129.2 ڈگری فارن ہائیٹ کے برابر یہ درجہ حرارت 21 جولائی جمعرات کے روز خلیجی عرب ریاست کویت کے شمال میں اس بنجر اور خشک علاقے میں ریکارڈ کیا گیا تھا، جو مترابہ کہلاتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایم او کے عمر بدور نے جنیوا میں کہا، ”مترابہ میں ریکارڈ کیا جانے والا چوّن ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت بظاہر ایشیا اور زمین کے مشرقی نصف کرّے میں زیادہ سے زیادہ گرمی کا نیا ریکارڈ ہے۔ ہم نے اس امر کی تصدیق کے لیے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے جو یہ دیکھے گی کہ آیا یہ بات سائنسی طور پر بھی درست ہے۔“

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا