ڈیرہ غازی خان اور کوہ سلمان کے علاقوں میں شدید بارشوں کے امکان کے باعث نقصانات کا خدشہ ہے

ہنگامی صورتحال میں عوام کو فوری اور بھرپور ساتھ دینا چاہیے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سینئر ممبر احمد کمال کاانٹرویو

منگل 2 اگست 2016 14:36

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 اگست۔2016ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سینئر ممبر احمد کمال نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈیرہ غازی خان اور کوہ سلمان کے علاقوں میں شدید بارشوں کے امکان کے باعث نقصانات کا خدشہ ہے۔ پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں جاری مون سون کی بارشیں محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی سے 25سے 27فیصد کم ہوئی ہیں اور آنے والے دو ماہ کے دوران مذید بہتر اور 20فیصد زیادہ بارشوں کا امکان ہے، انھوں نے کہا کہ یہ بارشیں بالائی اور شمالی پنجاب،خیبر پختونخوا، صوبہ سندھ اور بلوچستاں کے ساحلی علاقوں میں متوقع ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ دو ماہ کے دوران ہونے والی بارشوں میں ڈیرہ غازی خان اور کوہ سلمان کے علاقوں ہونے والے بارشوں سے زیادہ نقصان کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ادارہ ناگہانی صورتحال میں صوبائی اورضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بحالی کے کاموں میں معاونت فراہم کرتا ہے تاہم صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اپنی کارکردگی کو مذید بہتر کریں۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز فاٹا میں باشوں سے ہونے والی تباہی میں ان کا ادارہ فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ساتھ مل کر کام کر رہاہے۔احمد کمال نے کہا کہ اب تک 23جاں بحق افراد کی لاشوں کو برآمد کیا جاچکا ہے اور دیگر 5افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ چترال میں گزشتہ سال زلزلے کے بعد بحالی کے کاموں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چترال میں بحالی کے لئے صوبائی حکومت کو تمام ضروری امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ہے اور بہت جلد تمام اہداف حاصل کر لئے جائیں گے۔

مون سوں میں ممکنہ نقصانات سے بچاؤکے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج کل کے دور میں میڈیا بہت فعال کردار اداکر رہاہے اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جو بھی پیغام عوام کی سہولت کے لئے دیا جاتا ہے اسے وہ بر وقت نشر کر دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں عوام کو بھی فوری اور بھرپور ساتھ دینا چاہیے جس کے لئے ضروری ہے کہ وہ کیے گیے اعلان کے مطابق اپنے مال مویشیوں اور قیمتی سامان کو لیکر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

انھوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انہیں وفاقی حکومت کی جانب سے پر ممکن مدد فراہم کی جاتی ہے آنے والے وقت میں وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزاسٹر فنڈ بھی قائم کیا جارہا ہے جو بہترین معاونت فراہم کرے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات