اگلے 2 روز کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

جمعہ 5 اگست 2016 12:53

اگلے 2 روز کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 اگست ۔2016ء ) اگلے 2 روز کے دوران جنوبی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ، سندھ، جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا اور مشرقی بلوچستان میں بارش ہوگی ۔سندھ، جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا، اور بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کابھی امکان۔ موسلادھار بارش سے ڈی جی خان اور بلوچستان کے بعض ندی نالوں/برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔

اگلے 2 روز کے دوران کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں بھی بارش کا امکان۔ آئندہ 24گھنٹوں میں سندھ(میرپور خاص، حیدر آباد، شہید بے نظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، کراچی ڈویژن)، جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، زیریں خیبرپختونخوا ( بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن) میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اورگرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں بھی بعض مقامات پر تیز ہواوٴں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ آئندہ 48گھنٹوں میں سندھ(میرپور خاص، حیدر آباد ، سکھر، لاڑکانہ، کراچی ڈویژن)، جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن) میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اورگرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، راولپنڈی ڈویژن، خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں کہیں کہیں جبکہ فاٹا اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش ڈپلو53، بدین34، مٹھی33، چھور05، شہیدبینظیرآباد03، سکھر02، جیکب آباد01، کوٹ ادو49، بہاولپور (ائیرپورٹ16، سٹی03)، ملتان05، لیہ04، بہاولنگر03، پاراچنار05، لسبیلا13ملی میٹرریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں تربت43 ، دالبندین، چلاس42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات