میکسیکو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 38افراد ہلاک،15زخمی

پیر 8 اگست 2016 11:52

میکسیکوسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست ۔2016ء) میکسیکو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔میکسیکو میں حالیہ طوفانی بارشوں نے سیلابی صورت حال پیدا کردی ہے جس کے باعث ملک کے کئی علاقوں میں تباہی مچ گئی ہے۔مٹی کے تودے گرنے سے سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے ،متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،علاقے میں تیز بارشیں جاری ہیں جس کے باعث حکام نے دارالحکومت میکسیکو سٹی سے ملانے والی مرکزی شاہراہ کے کچھ حصے کو بند کر دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے مشرقی علاقوں میں سمندری طوفان کے بعد سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔سمندر طوفان ارل نے سب سے زیادہ ریاست پوئبلا کو متاثر کیا جہاں حکام کے مطابق 28 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ مزید دس افراد ویراکروز ریاست میں ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔

سمندر طوفان کیریبیئن میں تباہی مچانے کے بعد گذشتہ دنوں بیلائز کی ساحلی پٹی سے ٹکرایا تھا۔ساحل سے ٹکرانے کے بعد طوفان کی شدت میں کمی آئی تاہم اس نے میکسیکو میں اپنے تباہی کے اثرات چھوڑے ہیں۔ریاست پوئبلا کا دور افتادہ قصبہ ہوانچنانگو سب سے زیادہ متاثرہ ہوا ہے جہاں مٹی کے تودے مکانوں پر گرنے سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ریاست پوئبلا کا دور افتادہ قصبہ ہوانچنانگو سب سے زیادہ متاثرہ ہوا ہے،حکام کے مطابق ہوانچنانگو میں پہاڑی کے گرنے ایک گاوٴں تباہ ہوگیا۔

میئر گیبریئل الواراڈو کا کہنا تھا کہ ’ ہوانچنانگو میں جو کچھ ہمارے لوگوں کے ساتھ ہوا یہ ایک سانحہ ہے۔‘علاقے میں تیز بارشیں جاری ہیں جس کے باعث حکام نے دارالحکومت میکسیکو سٹی سے ملانے والی مرکزی شاہراہ کے کچھ حصے کو بند کر دیا ہے۔گذشتہ ہفتے ہیئٹی اور ڈومینک ربپلک میں طوفان اور شدید موسم سے نو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا