محکمہ موسمیات کی آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشن گوئی

منگل 30 اگست 2016 15:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)،اسلام آباد ‘بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ ‘ ہزارہ ‘پشاور ‘کوہاٹ ‘بنوں، مردان ڈویژن)، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں ‘ ساہیوال اور بہاولپور ڈویڑن پر تیز ہواؤں ‘آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔فورکاسٹنگ آفیسر کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان (کوئٹہ، ڑوب، قلات، سبی ، نصیر آباد ڈویژن)،فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں ‘ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی ، سرگودھا، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقوں منڈی بہاؤالدین 73، منگلا45، لاہور( سٹی37، ائیرپورٹ15)، سرگودھا (سٹی 35، ائیرپورٹ 27)، راولپنڈی( چکلالہ 19، بوکرہ06،شمس آباد 02)،یو نیورسٹی آف پنجاب 16،اسلام آباد( سیدپور 10، زیروپوائنٹ 04)، گوجرانوالہ، چکوال09، جہلم 07، سیالکوٹ (کینٹ) 06، مری، جوہر آباد 01۔خیبرپختونخوا کے علاقوں رسالپور 31، بالاکوٹ، دیر 10، مالم جبہ 09، سیدو شریف 08، کالام، لوئیر دیر 05،پشاور (سٹی ) 03، کاکول 01۔کشمیر کے علاقے مظفرآباد 12، راولاکوٹ 08، گڑھی دوپٹہ 06، کوٹلی 01۔ گلگت بلتستان کے علاقوں استور03، سکردو میں 01ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات