پنجاب میں دھند کے باعث موٹر وے ٹریفک کیلئے بند

ساہیوال ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی شہری دھند میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں٬ترجمان موٹر وے

جمعہ 4 نومبر 2016 12:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2016ء) پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے جب کہ دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند کا راج برقرار ہے جب کہ حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹر وے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سے سیال موڑ تک اور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایم 4 گوجرہ سے فیصل آباد تک بھی موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ لاہور سے شیخوپورہ انٹر چینج تک حد نگاہ 100 سے 150میٹر جب کہ شیخوپورہ سے بھیرہ تک حد نگاہ 150 سے 200 میٹر ہے٬ ان دونوں مقامات پر دھند ہلکی ہونے کے باعث موٹر وے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ساہیوال میں دھند کے باعث جی ٹی روڈ پر چک 18 کے قریب 2 ٹرکوں اور کار میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جی ٹی روڈ٬ مانگا منڈی٬ پتوکی اور دیگر شہروں میں بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ شہری دھند میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور اگر صفر ضروری ہو تو فوگ لائٹس کا استعمال کریں٬ ہنگامی صورتحال پر ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دوران سفر تیز رفتاری٬ موبائل فون کا استعمال نہ کریں۔۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا