فیصل آباد اور گردونواح میں پیر کو بھی سموگ کا سلسلہ جاری رہا

پیر 7 نومبر 2016 14:35

فیصل آباد۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) فیصل آباد اور گردونواح کے دیگر اضلاع میں پیر کو بھی آلودہ دھند و سموگ کا سلسلہ جاری رہاجس کے باعث بچوں ٬بزرگوں میں آنکھوں٬سانس ٬گلے کے امراض کی شدت میں زبردست اضافہ ہوگیاہے جبکہ دوسری جانب مارکیٹ میں آلودگی سے بچنے کیلئے استعمال کئے جانے والے فیس ماسک کی قلت پیدا ہوگئی ۔

محکمہ صحت فیصل آباد کے ڈویژنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ فضائی آلودگی سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی حالیہ موسمی صور تحال کا سبب فضائی آلودگی٬ گردوغبار٬صنعتی آلودگی ٬ ٹریفک کا دھواںاور موسمی بارش کا نہ ہونا ہے تاہم بارش ہوتے ہی آلودہ دھند و سموگ کے اثرات ختم ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سموگ چھوٹے بچوں ٬ عمر رسیدہ افراد٬ دمہ ٬ الرجی کے مریضوں کو خاص طور پر متاثر کر رہی ہے اس لئے وہ خصوصی احتیاط سے کام لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہری اور بچے و بوڑھے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے اجتناب کریں اور گھر سے نکلتے وقت چہرے پر ماسک یا رومال ضرور رکھیں نیز ناک اور آنکھوں کو ہر گھنٹے بعد صاف پانی سے دھونے کے علاوہ نیم گرم پانی میں معمولی نمک ملا کرغراروں کا عمل بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آنکھیں سرخ محسوس ہوں تو فوری طور پر قریبی ہسپتال یا کنسلٹنٹ فزیشن سے رابطہ کیا جائے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات