گلگت بلتستان:غذرکے بالائی پہاڑوں پر برفباری

سردی کی شدت میں مزید اضافہ سیاح برفباری کا مزا لینے کے لئے پہنچنا شروع ہوگئے

پیر 21 نومبر 2016 15:25

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور یخ بستہ ہواوں نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کردیا ہے، آسمان سے گرتے برف کے گالوں نے ناران اور کاغان کے حسین نظاروں کو کچھ اور بھی دلفریب بنادیا۔

(جاری ہے)

ملک کے بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں ،آسمان سے گر تی چاندنی جیسی برف نے شہریوں کو ٹھٹھرنے پر مجبور کردیا ،گلگت بلتستان میں دیامر کے بالائی پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے گزشتہ روز سے جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں تیز ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم شدید سرد ہوگیا ہے۔

لوگ سردیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لکڑی ، گرم کپڑے اور دیگر ضروری اشیا کی خریداری میں مصروف ہیں۔ادھر ضلع مانسہرہ میں دھند شدید اور موسم ابرآلود ہے جسکی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیا، تفریحی مقامات ناران اور کاغان میں بارش کے بعد پہاڑوں پر برفباری نے موسم کو اور بھی ٹھنڈا کردیا ہے اور سیاح برفباری کا مزا لینے کے لئے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ملک کے بالائی مقامات کے ساتھ میدانی علاقوں میں بھی ٹھنڈ نے ڈیرے ڈالنا شروع کردیے، شمالی بلوچستان اور پنجاب کے شہروں میں بھی سردی بڑھتی جارہی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات