بھارت وادی کشمیر کو سیاسی اور جذباتی طورپر کھو چکا ہے ،کشمیری عوام کیساتھ سیاسی سطح پر بات چیت کا آغاز کیا جانا چاہئے،پونامیں کشمیر بارے مزاکرے کے شرکاء کا اظہار خیال

جمعہ 25 نومبر 2016 16:25

پونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہرپونا میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ بھارت سیاسی اور جذباتی طورپر وادی کشمیر کوکھو چکا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیر کے بارے میں مزاکرے کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام یشونتروچوان نیشنل سینٹر آف انٹرنیشنل سیکورٹی اینڈ ڈیفنس اینیلیسز ، سینٹرفار ایڈوانس سٹریٹیجیز او ر سویتریبل ساوتریبایی پھلے پونے یونیورسٹی نے مشترکہ طورپر یشونتروچوان اکیڈمی فار ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن میں کیاتھا ۔

ریٹائرڈ ائیر وائس مارشل کپیل کاک نے کہاکہ کشمیرکا نفسیاتی اور جذباتی طورپر بھارت سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ پونا یونیورسٹی کے وائس چانسلر جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے نے اپنے کالج کے دنوں میں مقبوضہ کشمیرمیں تعلیم حاصل کرنے کے اپنے تجربہ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کے لوگ خود کو بھارت کا حصہ نہیں سمجھتے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمیں انکی جذبات اور احساسات سمجھنے چاہئیں۔

انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام کے ساتھ سیاسی سطح پر بات چیت کا آغاز کیا جانا چاہیے۔ سینئر صحافی ڈاکٹر شجاعت بخاری نے کہاکہ بھارت سیاسی اور جذباتی طورپر کشمیر کو کھو چکا ہے ۔ انہوںنے دعویٰ کیاکہ کشمیر کی نوجوان نسل بھارت مخالف جذبات رکھتی ہے کیونکہ ہم ہر کشمیری کو دہشت گرد کے طورپر دیکھتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں آنے والے سیاح بھارتی شہریوں سے زیادہ کشمیر کو جانتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی سول سوسائٹی اور عوام کو کشمیر کی زمینی صورتحال کے بارے میں جاننے کا حق حاصل ہے ۔ انہوںنے عوام سے کہاکہ وہ رات نو بجے کی اطلاعات کے حصول کیلئے رات نو بجے کے پرائم ٹائم کے جنگی روم کی بجائے خود کشمیر جا کر صورتحال کا جائزہ لیں۔ جموںوکشمیر میں2014کے انتخابات کے آزادامیدوار سجاد شیخ نے بھی اس موقع خطا ب کیا ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا