ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی زد میں،سکردو میں پارہ منفی 12اورکوئٹہ میں منفی 10 تک گرگیا

مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویڑن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات

پیر 9 جنوری 2017 16:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی زد میں ہیں جس سے سکردو میں پارہ منفی 12اورکوئٹہ میں منفی 10 تک گرگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔سب سے زیادہ سردی سکرود میں رہی جہاں پارہ منفی 12 تک گرگیا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں منفی 10، قلات میں منفی 9، کالام8 آٹھ، دالبندین، گوپس منفی6، پارا چناراور استور منفی5 ،مالم جبہ، ہنزہ، مری، راولاکوٹ منفی 4، بگروٹ اوردیر میں منفی 3 ،کاکول، گلگت، دروش میں منفی2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویڑن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ اگلے چند روز سندھ اور بلوچستان کے دیگرعلاقے بھی سرد ہواوں کی زد میں آجائیں گے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان