لاہور میں بارش کے بعد 80 فیڈر ٹرپ کرگئے، بجلی غائب،صارفین کو مشکلات کا سامنا

پیر 16 جنوری 2017 12:21

لاہور میں بارش کے بعد 80 فیڈر ٹرپ کرگئے، بجلی غائب،صارفین کو مشکلات کا سامنا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) لاہور میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کے بعد سردی بڑھ گئی۔80 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے۔ کئی علاقوں میں رات بھر سے بجلی غائب رہی، شہری رات بھر بجلی کا انتظار کرتے رہے۔ لاہور میں سخت سردی کے ساتھ بارش کے بعد لیسکو کی ناقص کارکردگی نے لاہوریوں کی مشکلات بڑھا دیں۔ بارش کے بعد 80 فیڈرز ٹرپ اور شہرکے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیسکو نے ستر فیصد سے زائد کی بحالی کا دعوی کیا لیکن کئی علاقے ابھی تک بجلی سے محروم ہیں۔ بارش کا سلسلہ رات کے آخری پہر تھم گیا لیکن بارش کے دوران متاثر ہونے والے بجلی کے اسی فیڈرز میں سے کئی بحال نہ ہوسکے۔ لیسکو کا کہنا ہے کہ بحالی کا کام جاری ہے اور ستر فیصد فیڈرز بحال کر دیے گئے ۔ لاہور میں بجلی کے تعطل سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں ہربنس پورہ، مغلپورہ ،صدر، جوہر ٹائون، علامہ اقبال ٹائون کے چھ بلاک اور گلبرک کے کچھ علاقے شامل تھے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu