بلوچستان میں شدید برفباری ، کئی شہروںکا آپس میں زمینی رابطہ کٹ گیا

متاثرہ شاہراہوں پر ایمرجنسی سنٹرز قائم ، شہریوں کو کوئٹہ سے کراچی ، سبی اور زیارت کے علاوہ متعدد شہروں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

پیر 16 جنوری 2017 13:28

بلوچستان میں شدید برفباری ، کئی شہروںکا  آپس میں زمینی رابطہ کٹ گیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) بلوچستان میں شدید برفباری نے معمولات زندگی منجمد کر دئیے ، کئی شہروں کے زمینی رابطے کٹ گئے ، متاثرہ شاہراہوں پر ایمرجنسی سنٹر قائم کر دئیے گئے ، شہریوں کو کوئٹہ سے کراچی ، سبی اور زیارت سمیت کئی شہروں کے لئے سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ بلوچستان میں برفباری شروع ہوئی تو ہوتی ہی چلی گئی ۔

ٹھٹھراتی ہواں اور آسمان سے گرتے گالوں نے معمولات زندگی بھی منجمد کر دئیے ۔ کوئٹہ میں ایک فٹ اور مختلف علاقوں میں 4 سے 5 فٹ پڑنے والی برف نے بلوچستان میں برفباری کا 8 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا ۔ شدید برفباری کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ متعدد علاقوں میں گیس اور بجلی کی عدم دستیابی نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں ۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں کئی مقامات پر بر ف باری کے باعث سڑکیں بند ہو گئی ہیں جس کے بعد ان علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ شہریوں کو کوئٹہ سے کراچی ، سبی ، زیارت اور قلعہ سیف اللہ سمیت کئی شہروں کے لئے سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ تفتان سے کوئٹہ آنے والی ٹریفک کو نوشکی اور سبی کی ٹریفک کو ڈھاڈر میں روکنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ کوئٹہ سمیت ہر ضلع میں کنٹرول روم اور ایمرجنسی سینٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں خوراک ، کمبل ، دودھ اور پانی کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان