آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا

مالم جبہ مین 32 ملی میٹربارش،مالم جبہ میں 13انچ برف پڑی، قلات، گوپس میں درجہ حرارت منفی8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،محکمہ موسمیات

جمعرات 19 جنوری 2017 12:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اورکشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بارش مالم جبہ مین 32 ملی میٹر، چراٹ14، دیر 12، رسالپور9، لوئردیر6، پاراچنار5، میرکھانی4، پشاور، چترال2، کالام، سیدوشریف، دروش اور کوہاٹ ایک، اسلام آباد6، راولپنڈی، سرگودھا5، مری، کامرہ3، منگلا2، منڈی بہاوئوالدین ایک، راولاکوٹ6، مطفرآباد4 اور گڑھی دوپٹہ میں 2 ملی میٹر بارش جبکہ مالم جبہ میں 13انچ، مری اور کالام میں ایک انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ملک کے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق قلات، گوپس میں درجہ حرارت منفی8 ڈگری سینٹی گریڈ، مالم جبہ منفی7، سکردو، استور منفی 6، کالام، مری، راولاکوٹ اور بگروٹ میں منفی5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات