استور کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری علاقہ کے عوام کو مسائل کا سامنا

جمعرات 26 جنوری 2017 13:38

استور ۔ 26 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) ضلع استور کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے ،برفباری سے علاقہ کے عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع استور کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو تا حال وقفہ وقفہ سے جاری ہے ۔ اگر برف باری کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو ضلع استور کی رابطہ سڑکیں بلاک ہونے کا اندیشہ ہے اس وقت استور کے بالائی علاقے تیمری ، منی مرگ ، چہلم ، دیوسائی اور میر ملک میں 3فٹ سے 4فٹ تک برف پڑھ چکی ہے برف باری شروع ہوتے ہی دکانداروں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف گیس سلنڈر مالکان اور لکڑی فروخت کرنے والے ٹھیکداروں نے بھی اپنی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس وقت ضلع استور میں گیس فی کلو 170روپے جبکہ خشک لکڑی فی من 500روپے کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے ۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مہنگے داموں اشیاء خورد نوش ، مائع گیس اور لکڑی فروخت کرنے والے دکانداروں اور ٹھیکداروں کے خلاف قانونی کاررروائی عمل میں لائی جائے ۔ گزشتہ روز ضلع استور میں منفی 10، سکردو منفی 13، ہنزہ نگر منفی 11، گانچھے منفی 14جبکہ ضلع گلگت میں منفی 8ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈٖ کیا گیا ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان