آئندہ 24گھنٹوںکے دوران اسلام آباد ،جنوبی پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 4 فروری 2017 19:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) آئندہ 24گھنٹوںکے دوران بالائی خیبرپختونخواہ( مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویڑن)، فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر جبکہ بالائی پنجاب( راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویڑن)،اسلام آباد میں کہیں کہیں،جنوبی پنجاب، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، کوئٹہ، ڑوب ڈویڑن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ شدید برفباری کا امکان ہے۔ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق وقفے وقفے سے بارش کے باعث بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہفتہ/ اتوار کے روز لینڈ سلائیڈنگ/طغیانی کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ اور اتوار کے روز خیبرپختونخوا کے اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

اس دوران اسلام آباد اور بالائی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی۔ اس دوران مری، گلیات میں برفباری کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک گولین میں03فٹ،بنڈوگول میں 2.5 فٹ، کالام میں 02 فٹ، چترال میں 1.5 فٹ، مالم جبہ08انچ، دروش04انچ، پاراچنار03 انچ برفباری ہو چکی ہے۔آئندہ 48گھنٹوں کے دورانملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب خیبرپختونخوا، اور سندھ کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنیکا امکان۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا میں اکثر مقامات پر جبکہ پنجاب، بلوچستان میں کہیں کہیں، کراچی، سکھر ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: چترال63، دیر40، دروش34، پاراچنار، لوہر دیر30، میرخانی، کالام 29، پشاور(ائیرپورٹ29، سٹی16)، سیدوشریف20، چراٹ18، پٹن15، بنوں14، کوہاٹ11، ڈی آئی خان03، بالاکوٹ01، بلو چستان : ڑوب21، خصدار12، کوئٹہ11، قلات09، سبی03، بارکھان، پسنی01، پنجاب: کامرہ05، اسلام آباد(گولڑہ03، زیروپوائنٹ01)، ٹوبہ، ٹیک سنگھ، سرگودھا، جھنگ03، میانوالی، جہلم، منگلا، ساہیوال، فیصل آباد، مری02، ڈی جی خان، کوٹ ادو، راولپنڈی، ملتان، لیہ 01، سندھ: کراچی(نارتھ کراچی، فیصل بیس04، مسرور بیس03، گلشن ہدید، گلستان جوہر01)، جیکب آباد01، گلگت بلتستان: سکردو03، گوپس01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ، راولاکوٹ02، کوٹلی01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: پاراچنارمنفی06، قلات، گوپس، مالم جبہ، سکردو منفی 02، استور، کالام، دروش میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز