سعودی عرب میں سرد ہوائوں، گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی

جمعہ 24 فروری 2017 12:36

سعودی عرب میں سرد ہوائوں، گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی
جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) سعودی عرب میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد ریاض اور مشرقی صوبے میں ہفتے کے آخر میں سرد ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔سعودی موسمیاتی ادارے پریذیڈینسی آف میٹرولوجی اینڈ انوارنمنٹ (پی ایم ای ) کے ترجمان حسین القاہانی نے بتایا کہ موسمی حالات میں تبدیلی گزشتہ ہفتے کی نسبت اس بار قدرے کم ہے جبکہ دارالحکومت میں گرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز دن کے اوقات میں درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہفتے کو 19 ڈگری سینٹی گریڈ کا امکان ہے جبکہ ہفتے کے آخر میں رات کے اوقات میں درجہ حرارت کم ہو کر 9 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا ۔مشرقی صوبے میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 21 اور 22 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات میں9 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گا ۔

(جاری ہے)

ضلع عسیر میں جمعہ کو دن کے وقت 25 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہفتے کو درجہ حرارت کم ہو کر 22 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ ہفتے کے آخر میں رات میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گا۔

القاہانی نے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور ضروری اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک ڈیپارٹمنٹ، سول ڈیفینس، وزارت صحت اور کوسٹ گارڈ کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ موسم میں تبدیلی کی لہر ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش