اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت سرگودھا،چکوال اور فیصل آباد میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخوا،مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژ ن ،کشمیر،گلگت بلتستان،اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ژالہ باری اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان

جمعرات 9 مارچ 2017 12:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت سرگودھا،چکوال اور فیصل آباد میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخوا،مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژ ن ،کشمیر،گلگت بلتستان،اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ژالہ باری اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور گلگت بلتستان اور کشمیر کے بہاڑی علاقوں میں برفباری ہوئی سب سے زیادہ بارش پنجاب گوجرانوالہ41، لاہور09،سرگودھا 15 اور راولپنڈی میں 01 ملی میٹر جبکہ گلگت 02، اورمالم جبہ میں 06 انچ برفباری ہوئی۔سب سے کم درجہ حرارت استورمیں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آ ئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت سرگودھا،چکوال اور فیصل آباد میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخوا،مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژ ن ،کشمیر،گلگت بلتستان،اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ژالہ باری اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu