ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پیر سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 31 مارچ 2017 23:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2017ء) ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آئندہ سوموار سے مغربی ہواوں کے باعث تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار سے جمعرات کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

منگل اور بدھ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔اسی طرح سوموار سے بدھ کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ سوموار/منگل کے روز کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

منگل سے جمعرات کے دوران راولپنڈی/ اسلام آباد میں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقامات پر ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہیگا۔

مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، راولپنڈی ڈویژن فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش:خیبر پختونخوا میں کالام14، دیر11،میرکھانی 08، پشاور، دروش06 ، پاراچنار05، چترال04، بالاکوٹ03، بنوں، چراٹ02، لوئر دیر، کاکول، رسالپور01۔ گلگت بلتستان میں استور08، سکردو04، گوپس01۔ پنجاب میں منگلہ03 جبکہ کشمیر میں مظفرآباد اور گڑھی دوپٹہ کے مقامات پر 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو اسلام آباد میں پولن کی تعداد 17101 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش