Malta Squash Recipe In Urdu - Recipe No. 2952

Malta Squash Urdu recipe is available at UrduPoint. Malta Squash is a famous dish in this region. You can read here Malta Squash recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Malta Squash. You can know the complete method to make Malta Squash on this page. We will also tell you how long it will take to make Malta Squash. Read the recipe, ingredients, and everything related to Malta Squash below.

مالٹے کا اسکوائش بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2952

Malta Squash Recipe In Urdu
اشیاء:
مالٹے رس دار 15عدد
کھانے والا زرد رنگ دو رتی
پوٹاشیم میٹابائی سلفائٹ آدھ گرام
چینی آدھ کلو
پانی ایک چھٹانک
سائٹرک ایسڈ آدھ اونس
ترکیب:
مالٹوں کو دھو کر ان کا چھلکا اتار کر رس نکالنے والی مشین سے ان کا رس نکال لیں اور کپڑے میں چھان لیں۔ یہ رس تین پاؤ کے قریب ہونا چاہیے۔ اس رس میں چینی کو خوب اچھی طرح حل کر لیں۔ اب اس رس میں سائٹرک ایسڈ ڈال کر اچھی طرح چمچے سے ملائیں۔ ایک چھٹانک پانی میں زرد رنگ گھول کر کپڑے میں چھان لیں اور اس میں پوٹاشیم مٹیابائی سلفائٹ ملا لیں اور یہ رنگ بھی مالٹے کے رس میں اچھی طرح ملا لیں۔ اب یہ رس بوتلوں میں بھر لیں اور ایک کھلے منہ کے دیگچے میں یہ بھری ہوئی بوتلیں رکھ کر اس میں اتنا پانی ڈال دیں کہ آدھی بوتل ڈوب جائے۔ اب اس دیگچے کو چولہے پر چڑھا دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ چند منٹ پکانے کے بعد اتار لیں اور اسی طرح پڑا رہنے دیں۔ پانی ٹھنڈا ہوجائے تو بوتلیں نکال لیں۔ عمدہ اسکوائش تیار ہے۔

(7803) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen

More Recipes

Urdu cooking recipe of Malta Squash, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Malta Squash is a Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen, and listed in the drinks, juices, sharbat, sakanjabeen. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.