Mughlai Pulao Recipe In Urdu - Recipe No. 6323

Mughlai Pulao Urdu recipe is available at UrduPoint. Mughlai Pulao is a famous dish in this region. You can read here Mughlai Pulao recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Mughlai Pulao. You can know the complete method to make Mughlai Pulao on this page. We will also tell you how long it will take to make Mughlai Pulao. Read the recipe, ingredients, and everything related to Mughlai Pulao below.

مغلئی پلاؤ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6323

Mughlai Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن 750گرام

2 کاجو 15عدد

3 پستے 2کھانے کے چمچ

4 گھی تین چوتھائی کپ

5 ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

6 سونف آدھا کھانے کا چمچ

7 نمک حسب ذائقہ

8 دار چینی 2ٹکڑے

9 سبزالائچی 4عدد

10 چاول تین کپ

11 بڑی الائچی 2عدد

12 بادام چھلے ہوئے 3کھانے کے چمچ

13 کشمش تین کھانے کے چمچ

14 پیاز 2عدد

15 زیرہ ایک کھانے کا چمچ

16 ثابت د ھنیا ایک کھانے کا چمچ

17 تیز پات 2عدد

18 لونگیں آٹھ عدد

19 سیاہ مر چ دس عدد

20 پانی چھ کپ

21 لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

22 لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ

23 تکہ مصالحہ تین کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سب سے پہلے چکن پر تکہ مصالحہ اور لیموں کا رس لگا کر 2سے3 گھنٹے کیلئے رکھ دیں اس کے بعد ایک پین لیکر اس میں گھی پگھلائیں اور درمیانی آنچ کا جو‘بادام ‘پستے اور کشمش فرائی کرلیں۔
  2. 2 اب اس پین میں تھوڑا گھی اور ڈال کر میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈالیں اور ہلکی آنچ پر فرائی کریں۔
  3. 3 جب اس کی رنگت بادامی ہوجائے تو اتار کر ایک طرف رکھ لیں۔
  4. 4 اس کے بعدباریک کتری پتلی پیاز پین میں ڈال کر فرائی کریں جب اس کی رنگت ہلکی سنہری ہو جائے گی تو اس میں لہسن ادرک پیسٹ شامل کرکے بھونیں‘پھر اس میں زیرہ‘سونف‘ثابت دھنیا‘سیاہ مرچیں‘
  5. 5 لونگیں‘سبز الائچی بڑی الائچی دار چینی تیزپات اور نمک ڈال کر تین سے چار منٹ تک بھونیں۔
  6. 6 اب اس میں پہلے سے بھگو کر رکھے گئے چاول شامل کریں اور پھر پانی ڈال دیں۔
  7. 7 ہلکا سا چمچ چلائیں اس کے بعد فرائی کیا ہوا چکن شامل کریں اور ڈھانپ کر تیز آنچ پر اس قدر پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے ۔تاہم اس میں ہلکی سی نمی باقی رہے ۔
  8. 8 اب اس میں تلے ہوئے میوہ جات شامل کرلیں اور اچھی طرح ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ کیلئے دم پر لگادیں ۔مغلئی پلاؤ تیارہے۔رائتے اور سلاد کے ہمراہ گرما گرم پیش کریں۔

(4152) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pulao

Urdu cooking recipe of Mughlai Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mughlai Pulao is a Pulao, and listed in the pulao Pilaf. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 2 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.