Navratan Pulao Recipe In Urdu

نورتن پلاؤ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Navratan Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Navratan Pulao is a Pulao, and listed in the pulao Pilaf. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Navratan Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

359 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 چاول ایک پاؤ
2 مٹر تین چھٹانک
3 پنیر آدھ پاؤ
4 ٹماٹر چھٹانک بھر
5 پستہ 20دانے
6 کشمش چند دانے
7 پیاز(درمیانہ) تین عدد
8 ادرک دو انچ کا ٹکڑا
9 لونگ کالی مرچ چھ چھ دانے
10 بڑی الائچی چار دانے
11 دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا
12 سبز مرچ چار عدد
13 سفید زیرہ چٹکی بھر
14 کھانے کا رنگ چائے کا چمچہ
15 گھی ایک پیالی
16 نمک مرضی کے مطابق

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چاول صاف کر کے گھنٹہ بھر کے لئے بھگو دیں
  2. 2 ادرک اور پیاز باریک کتر لیں
  3. 3 مٹر کے دانے ابال لیں
  4. 4 پنیر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں
  5. 5 دیگچی میں گھی گرم کر یں اور اس میں کشمش، بادام، پستہ، ہلکا تل لیں
  6. 6 پنیر کے ٹکڑے بھی ہلکے بادامی کر کے نکال لیں
  7. 7 ادرک اور پیاز کے لچھے گھی میں لال کر یں اور آدھے لچھے نکال کر رکھ لیں
  8. 8 باقی لچھوں میں لونگ، کالی مرچ، بڑی الائچی، سفید زیرہ، دار چینی اور نمک ڈال دیں۔ ٹماٹر کے ٹکڑے بھی ڈال دیں
  9. 9 جب ٹماٹر گل جائے تو مٹر ڈالیں اور اتنا پانی ڈالیں کہ چاول گل سکیں
  10. 10 چاولوں میں ایک کنی رہ جائے تو پنیر کے ٹکڑے ڈال دیں اور دم دے دیں
  11. 11 ڈش میں نکالنے کے بعد لال کٹے ہوئے پیاز کے لچھے اور تلے ہوئے میوے چاولوں کے اوپر پھیلا دیں

متعلقہ پکوان

(4999) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pulao - مزید پلائو۔ مختلف اقسام کے پلائو

More Recipes - مزید تراکیب