اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت کارروائی کی درخواست پر ماڈل کو نوٹس

جمعہ 27 مئی 2016 16:52

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت کارروائی کی درخواست پر ماڈل کو نوٹس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت کارروائی کی درخواست پر ماڈل گرل کو نوٹس جاری کر دیا ۔ دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کی ، ایف بی آر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایان علی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کی تفتیش کی اجازت دی جائے ۔

سپیشل جج کسٹم نے ایان علی کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی درخواست مسترد کر دی ، سپیشل جج کسٹم کا 30 مارچ 2016 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماڈل گرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے ۔

وقت اشاعت : 27/05/2016 - 16:52:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :