فکشن فلم ”گارڈین آف دی گلیکسی“ نے باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

پیر 1 ستمبر 2014 12:35

فکشن فلم ”گارڈین آف دی گلیکسی“ نے باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) مارویل انٹرٹینمنٹ کی سائنس فکشن فلم”گارڈین آف دی گلیکسی“ رواں ہفتے ایک کروڑ چھ لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلم یکم اگست کو امریکا بھر میں ریلیز کی گئی تھی۔ مارویل انٹرٹینمنٹ اور جیمز گن کی فلم”گارڈین آف دی گلیکسی“ نے رواں ہفتے ایک کروڑ چھ لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ دنیا بھر میں فلم 27 کروڑ 4 لاکھ سے زائد ڈالر کما چکی ہے۔ جو کسی بھی فلم کی جانب سے رواں سال سب سے زیادہ بزنس کرنے کا ریکارڈ ہے۔ دوسرے نمبر پر ایک کروڑ ایک لاکھ ڈالر کے ساتھ فلم”ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹل“ رہی۔ بچوں کے پسندیدہ کارٹون کرداروں پر مبنی فلم دنیا بھر میں 16 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔ تیسرے نمبر پر سائنس فکشن فلم”ایف آئی سٹے“رہی۔ فلم نے امریکا بھر میں 92 لاکھ 60 ہزار ڈالر کا بزنس کیا۔

وقت اشاعت : 01/09/2014 - 12:35:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :