لوک ورثہ منڈوا فلم کلب کے زیر اہتمام 10دسمبر کو سندھی فلم " عمر ماروی" دکھائی جائے گی

منگل 6 دسمبر 2016 13:23

لوک ورثہ منڈوا فلم کلب کے زیر اہتمام 10دسمبر کو سندھی فلم " عمر ماروی" دکھائی جائے گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) لوک ورثہ منڈوا فلم کلب کے زیر اہتمام 10دسمبر کو ورثہ میڈیا سنٹر میں مشہور سندھی فلم " عمر ماروی" دکھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلم سید حسن علی شاہ فضلانی نے تیار کی جس کی ہدایات شیخ حسن نے دیں اور اس کے اداکاروں میں فضلانی ، نگہت سلطانہ، انور محمد چارلی شامل ہیں۔ فلم 1956کو ریلز ہوئی تھی جو اس وقت سندھی زبان میں بنائی جانے والی پہلی فلم تھی ۔ ماروی اور عمر کی کہانی معروف سندھی لوک داستان پر مبنی ہے۔ اس داستان پر معروف شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی نے اپنا شاعرانہ کلام پیش کیاجیسے بہت پسند کیاجاتاہے فلم کو پاکستان بھر میںزبردست پذیرائی ملی ۔

وقت اشاعت : 06/12/2016 - 13:23:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :