Last Episode - Teen Safar By Wazir Agha

آخری قسط - تین سفر - وزیر آغا

کچھ اِس کتاب کے بارے میں یوں تو وزیر آغا کی پوری ز ِندگی ایک طویل سفر کی داستاں لیے ہوئے ہے جس میں قیام کے وقفے بھی آتے رہے (جیسا کہ اُن کی خود نو ِشت ”شام کی ُمنڈیر سے“ سے ِعیاں ہے) لیکن اُنھوں نے ہندوستان‘ اِنگلستان اَور سویڈن کے جو خصوصی سفر کیے‘ اُن کا اَحوال اپنی کتاب ”تین سفر“ میں تفصیل سے بیان ِکیا ہے۔ ”شام کی ُمنڈیر سے“ میں ہندوستان کے ایک ایسے سفر کا اَحوال موجود ہے جو اُنھوں نے ایلورا اَور اجنتا کے غاروں کو دیکھنے کے لیے اِختیار ِکیا کہ ایک عرصے سے ُوہ اِن غاروں کے طلسمات میں کھو جانے کے متمنی تھے۔
اَورنگ آباد کے اِس سفر کی کہانی اُن کی خود نو ِشت میں اُس کتاب کے اپنے تناظر میں موجود ہے اَور اُس کا سیناریو بھی زیر ِ نظر کتاب سے بہت َحد تک الگ نظر آتا ہے کہ اُسے خود نو ِشت ہی کے قالب میں ڈھالنا مقصود تھا: غالباً یہی وجہ ہے کہ وزیر آغا نے اپنی اِس کتاب کو ”تین سفر“ تک ہی محدود رکھا اَور اَورنگ آباد کے سفر کو اِس میں شامل نہ ِکیا۔

(جاری ہے)

ویسے بھی سفر نامے اَور خود نو ِشت کے مزاج اَور اَسلوب میں کافی فرق ہوتا ہے۔ اَب جبکہ ”تین سفر“ کا دُوسرا اَیڈیشن منظر ِ عام پر آنے کو ہے‘ میں نے سوچاکہ قارئین کی د ِلچسپی کے لیے کیوں نہ اَورنگ آباد کے سفر کو بھی اِس کتاب میں ُجوں کا ُتوں شامل کر دیا جائے! میرا خیال ہے کہ جہاں قارئین میرے اِس اِقدام سے مطالعے کا خاطر خواہ ُلطف اُٹھائیں گے‘ وہاں وزیر آغا کی رُوح بھی تسکین محسوس کرے گی کہ اُنھوں نے اپنی ز ِندگی ہی میں مجھے اپنی کتابوں کی تہذیب و تدوین کا کام سونپ دیا تھا۔
جہاں تک وزیر آغا کے سفر ناموں کے معیار کا تعلق ہے‘ اِس ضمن میں بڑے وثوق کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ وہ کسی ملک کا سفر کرتے ہوئے وہاں سے سرسری نہیں گزر جاتے‘ اَعماق میں جھانکنا اُن کی سرشت میں شامل ہے۔ وہ ریل میں ہوں یا جہاز میں‘ اَطراف کا جائزہ لیتے چلے جاتے ہیں اَور ساتھ ہی ساتھ قاری کو اُن علاقوں کی تاریخ سے بھی ُروشناس کراتے چلے جاتے ہیں جن سے اُن کا گزر ہوتا ہے‘ اَور جب ُوہ کسی ملک کی َسرزمیں پر قدم رکھتے ہیں تو وہاں کی تہذیب‘ کلچر اَور رہن سہن کے ہر گوشے کو بے نقاب کرتے چلے جاتے ہیں۔
مختصر نویسی کے ایسے ماہر کہ چند لفظوں میں معانی کا سمندر سمیٹ لیتے ہیں۔ زبان کا چٹخارہ اِن تحریروں کی الگ پہچان ہے کہ اِن میں ہلکے پھلکے مزاح کی چاشنی بھی موجود ہے۔ شاہد شیدائی

Chapters / Baab of Teen Safar By Wazir Agha