Fish Coconut Curry Recipe In Urdu - Recipe No. 7308

Fish Coconut Curry Urdu recipe is available at UrduPoint. Fish Coconut Curry is a famous dish in this region. You can read here Fish Coconut Curry recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Fish Coconut Curry. You can know the complete method to make Fish Coconut Curry on this page. We will also tell you how long it will take to make Fish Coconut Curry. Read the recipe, ingredients, and everything related to Fish Coconut Curry below.

فش کوکونٹ کری بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7308

Fish Coconut Curry Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مچھلی ایک کلو

2 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ

3 نمک حسب ذائقہ

4 پیاز ایک عدد درمیانی

5 ٹماٹر کا پیسٹ آدھی پیالی

6 پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ

7 پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ

8 ہلدی ایک چائے کا چمچ

9 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ

10 ثابت رائی آدھا چائے کا چمچ

11 پسا ہوا ناریل تین کھانے کے چمچ

12 آٹا دو کھانے کے چمچ

13 ہری مرچیں دو سے تین عدد

14 ہرا دھنیا آدھی گٹھی

15 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مچھلی کے قتلوں پر ایک کھانے کا چمچ نمک چھڑک کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھیں پھر انھیں اچھی طرح ٹھنڈے پانی سے دھو کر صاف کر لیں۔
  2. 2 پیاز کو باریک چوپ کر لیں،دھنیا،نمک،زیرہ،ہلدی اور لال مرچوں کو تین سے چار کھانے کے چمچ پانی کے ساتھ ملا کر گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں۔
  3. 3 پھیلے ہوئے کھلے پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں،اس میں رائی اور ہری مرچیں ڈال کر کڑکڑا لیں۔
  4. 4 پھر اس میں پیاز کو سنہرا فرائی کر لیں،مصالحے کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھونیں پھر پسا ہوا ناریل ڈال کر ایک سے دو منٹ بھونیں۔
  5. 5 مچھلی کے قتلے ڈال کر احتیاط سے ہلکا سا چمچ چلائیں اور خشک آٹا چھڑک کر ملا لیں۔خیال رہے کہ مچھلی کے قتلوں کو ٹوٹنے سے محفوظ رکھنا ہے۔
  6. 6 تین سے چار منٹ پین کو کھلا رکھ کر درمیانی آنچ پر پکائیں پھر اوپر سے ٹماٹر کا پیسٹ پھیلا کر ڈال دیں،ڈھک کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر دم پر رکھیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔درمیان میں کپڑے سے پکڑ کر ایک سے دو مرتبہ ہلا لیں۔
  7. 7 احتیاط سے پہلے قتلے اُٹھا کر ڈش میں رکھیں پھر اوپر سے مصالحہ ڈال دیں۔
  8. 8 باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر گرم گرم چپاتی یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

(1924) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fish

Urdu cooking recipe of Fish Coconut Curry, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fish Coconut Curry is a Fish, and listed in the machli ke pakwan. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.