Aalo Saag Ki Buhjiya Recipe In Urdu

آلو ساگ کی بھجیا بنانے کی ترکیب

Aalo Saag Ki Buhjiya Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 آلو درمیانے سائز کے چھ عدد
2 میتھی کا ساگ چھ گھٹی پتے الگ کر کے کاٹ لیں
3 سویا دو گھٹی باریک کاٹ لیں ۔
4 پالک آدھا کلو باریک کٹا ہوا ۔
5 چھلے ہو ئے لہسن کے جوئے چار عدد
6 ہری مرچ ثابت دو عدد
7 سیم کی پھلی آٹھ عدد تین تین ٹکڑے کرلیں
8 لال مرچ ثابت چھ عدد
9 بلوبینڈ مارجرین ایک چائے کا چمچ
10 نمک حسب ذائقہ
11 تیل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پالک میتھی ،سویا ایک جگہ ملا کر اچھی طرح دھو لیں
  2. 2  ایک کڑھائی میں تیل گرم کریں پھر آلو ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کر لیں جب لال ہونے لگیں تو سارا ساگ ہری مرچ ،لال مرچ اور سیم کی پھلی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں
  3. 3 ڈھکن ڈھانپ دیں جب ساگ کا پانی خشک ہوجائے تو ذرا سا بھون کر ایک چائے کا چمچہ مارجرین ڈال دیں
  4. 4 اور ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں ۔جب تیل اوپر آجائے تو آلو ساگ کی بھجیا تیار گرم گرم پوری یا پراٹھے کے ساتھ سرو کریں ۔

متعلقہ پکوان

(1610) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo - مزید آلو سے بنے کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Aalo Saag Ki Buhjiya, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Aalo Saag Ki Buhjiya is a Aloo, and listed in the Potato. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.