Aaloo K Seekh Kabab Recipe In Urdu

آلو کے سیخ کباب بنانے کی ترکیب

Aaloo K Seekh Kabab Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 آلو تین عدد درمیانے
2 بند گو بھی آدھی پیالی
3 چقندر آدھی پیالی
4 نمک حسب ذائقہ
5 ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
6 پیاز دو عدد درمیانی
7 پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
8 پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
9 ڈبل روٹی کا چورا آدھی پیالی
10 مایو نیز دو کھانے کے چمچ
11 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
12 ہری مرچیں تین سے چار عدد
13 ہرادھنیا چوپ کیا ہوا دو کھانے کے چمچ
14 ٹماٹر اور شملہ مرچ حسب ضرورت
15 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آلوؤں کو ابال کر میش کرلیں، ایک پیاز،بندگوبھی ،چقندر ،ہری مرچیں اور ہرادھنیا باریک چوپ کرکے اس میں ملا لیں۔
  2. 2 ساتھ ہی اس مکسچر میں ادرک لہسن،نمک،لال مرچ ،گرم مصالحہ اور لیموں کا رس ملا کر فریج میں رکھ دیں۔
  3. 3 آخر میں اس میں مایونیز اور ڈبل روٹی کا چورا ملا کر اس کے لمبے لمبے سیخ کباب بنالیں اور دوبارہ سے دس سے بارہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  4. 4 کوکنگ آئل میں ان کبابوں کو ہلکی سنہری فرائی کریں اور ان کبابوں کے درمیان میں دہکتا ہوا کوئلہ رکھ کر دو سے تین منٹ ڈھک دیں تاکہ ان میں کوئلے کی خوشبو آجائے۔
  5. 5 کبابوں کو فرائینگ پین سے نکال کر اس میں پیاز ،ٹماٹر اور کھیرے کے ٹکڑوں پر نمک چھڑ ک کر ان کو تیز آنچ پر فرائی کرکے نکال لیں۔

(681) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo - مزید آلو سے بنے کھانے

Urdu cooking recipe of Aaloo K Seekh Kabab, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Aaloo K Seekh Kabab is a Aloo, and listed in the Potato. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.