Potato And Beef Cutlets Recipe In Urdu

آلو اور قیمے کے کٹلٹس بنانے کی ترکیب

Potato And Beef Cutlets Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

کیلوریز‎

84 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 گائے کا قیمہ ایک پیالی
2 آلو(اُبال کر بھرتہ کرلیں)3 پیالی
3 ہری مرچیں(باریک کٹی ہوئی)4 عدد
4 ہرا دھنیا(چوپ کیا ہوا)4 کھانے کے چمچے
5 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
6 پیاز(باریک کٹی ہوئی)ایک عدد
7 ڈبل روٹی کا چورہ 2 پیالی
8 انڈے 2 عدد
9 میدہ(چھنا ہوا)1/2 پیالی
10 پسی ہوئی ہلدی ایک چائے کا چمچہ
11 ثابت سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
12 کٹا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچہ
13 لہسن ادرک(چوپ کیا ہوا)4 کھانے کے چمچے
14 نمک ایک کھانے کا چمچہ
15 تیل تلنے کے لیے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آلو میں ہرا دھنیا‘ہری مرچیں اور نمک ملا لیں
  2. 2 دیگچی میں تیل گرم کرکے لہسن ادرک‘پیاز اور قیمہ ملا کر بھونیں‘پھر لال مرچ‘زیرہ‘دھنیا اور پانی ڈال کر پکائیں
  3. 3 اس میں ہلدی‘ہری مرچیں اور نمک ملا کر تیز آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں‘پھر ہرا دھنیا ملا کر چولہا بند کردیں
  4. 4 تھوڑا سا آلو کا آمیزہ ہتھیلی پر پھیلائیں‘اس کے درمیان میں تھوڑا سا قیمہ رکھیں اور کٹلٹس بنالیں
  5. 5 اس عمل کو دہراتے ہوئے پورے آمیرے کے کٹلٹس بنائیں‘انہیں پہلے میدے‘انڈے‘پھر ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹیں
  6. 6 فرائننگ پین میں تیل گرم کریں اور کٹلٹس تل کر نکال لیں

(1412) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo - مزید آلو سے بنے کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Potato And Beef Cutlets, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Potato And Beef Cutlets is a Aloo, and listed in the Potato. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.