Aloo Matar Gosht Special Recipe In Urdu - Recipe No. 6753

آلو مٹر گوشت اسپیشل بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6753

Aloo Matar Gosht Special Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

55 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت(کیوبز کاٹ لیں) 1/2 کلو
2 مٹر 250 گرام
3 آلو 2 عدد(چھوٹے کیوبز کاٹ لیں)
4 ہری مرچ 4 عدد(باریک کاٹ لیں)
5 لہسن کے جوئے 4 عدد(باریک سلائس کر لیں)
6 پیاز 2 عدد
7 ادرک(باریک کاٹ لیں) چھوٹا ٹکڑا
8 دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچہ
9 آٹا 1 کھانے کا چمچہ
10 زیرہ(بھون کر کُوٹ لیں) 1 کھانے کا چمچہ
11 نمک حسب ذائقہ
12 لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
13 ہلدی پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
14 چینی 1 کھانے کا چمچہ
15 تیل 1 کپ
16 دار چینی 2 اسٹک
17 سبز الائچی 4 عدد
18 لونگ 4 عدد
19 کالی مرچ 6 عدد
20 بڑی الائچی 1 عدد

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دار چینی‘لونگ‘کالی مرچ‘اور بڑی الائچی کو الگ الگ بھون کر کُوٹ لیں۔
  2. 2 تیل گرم کرکے آلو کے کیوبز ڈالیں اور گولڈن براؤن کرکے نکال لیں۔
  3. 3 اسی تیل میں پیاز ڈال کر فرائی کریں‘تھوڑی نرم ہو جائے تو گوشت‘ادرک‘لہسن‘نمک‘مرچ‘دھنیا‘ہری مرچ‘ہلدی‘مٹر ڈال کر 2 منٹ فرائی کریں۔
  4. 4 اس کے بعد پانی ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں۔
  5. 5 گوشت گل جائے تو اس میں بھنی ہوئی دار چینی‘سبز الائچی‘لونگ‘کالی مرچ‘بڑی الائچی اور چینی ڈال کر بھونیں۔
  6. 6 تیل الگ ہونے لگے تو آٹا آدھا کپ پانی میں ڈال کر مکس کریں اور احتیاط سے گوشت میں چمچہ چلاتے ہوئے آٹا ڈال دیں اور بھنا ہوا زیرہ بھی ڈال دیں۔
  7. 7 2 منٹ پکا کر دم پر رکھ دیں‘آلو کے کیوبز ڈال کر گرم گرم شروع کریں۔

(684) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Sabzi Gosht - مزید سبزی اور گوشت

Urdu cooking recipe of Aloo Matar Gosht Special, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Aloo Matar Gosht Special is a Sabzi Gosht, and listed in the meat and vegetable. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 55 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.