Keema Bhare Baingan Recipe In Urdu - Recipe No. 6686

قیمہ بھرے بینگن بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6686

Keema Bhare Baingan Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گول بینگن آدھا کلو
2 بھنا ہوا قیمہ ایک پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
5 پیاز دو عدد درمیانی
6 پسا ہوا ناریل دو کھانے کے چمچ
7 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
8 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
9 ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
10 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
11 املی کا رس آدھی پیالی
12 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1بینگن کو صاف دھو کر سائڈ سے کٹ لگائیں اور احتیاط سے دونوں طرف سے تھوڑا تھوڑا گودا نکال لیں۔
  2. 2 کٹ میں ہلکا سا نمک چھڑک کر بینگن کو المونیم فوائل میں لپیٹیں اور گرم اوون میں دس منٹ کے لئے بیک کر لیں (یا گرم توے پر رکھ کر پین کو الٹ کر ڈھک دیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے سینک لیں)۔
  3. 3 بینگن کے گودے کو ابال کر گلا لیں اور کچل کر بھنے ہوئے قیمے میں ملا لیں۔
  4. 4 بینگن کو نکال کر ہلکا سا ٹھنڈا کریں اور اس میں بھنا ہوا قیمہ بھر کر اچھی طرح دبا کر بند کر لیں۔
  5. 5 پیاز کو کچی پیس لیں،دھنیا،زیرہ اور ناریل بھون کر پیس لیں۔کوکنگ آئل میں پسی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اس میں لہسن،لال مرچ، ہلدی اور بھنا ہوا پسا ہوا مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں پھر اس میں بھرے ہوئے بینگن کو احتیاط سے رکھ دیں۔
  6. 6 آدھی پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ پکائیں پھر املی کا رس ڈال کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ دم پر رکھ کر اتار لیں۔

(534) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Sabzi Gosht - مزید سبزی اور گوشت

Urdu cooking recipe of Keema Bhare Baingan, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Keema Bhare Baingan is a Sabzi Gosht, and listed in the meat and vegetable. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.