Banana Maple Lemon Pancake Recipe In Urdu

کیلے ، میپل اور لیموں کے پین کیک بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Banana Maple Lemon Pancake, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Banana Maple Lemon Pancake is a Cake, Brownie, Pan Cake, Pudding, and listed in the Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Banana Maple Lemon Pancake Recipe In Urdu

اشیاء:
میدہ ایک کپ
انڈے کی سفیدی ایک عدد
سکمڈملک ایک کپ
ٹھنڈا پانی چوتھائی حصہ کپ
سن فلاور تیل تلنے کیلئے حسب ضرورت
کیلے 4عدد سلائس کئے ہوئے
میپل سیرپ 3کھانے کے چمچ
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
لیموں کے چھلکے سجانے کیلئے
ترکیب:
1۔آٹا، انڈے کی سفیدی، دودھ اور پانی کو اچھی طرح پھینٹ لیں اتنا کے تمام اجزاء یکجان ہو جائیں اور آمیزے کی شکل پتلی پیسٹ یا لئی جیسی ہو جائے اگر سخت ہو تو مزید ٹھنڈا پا نی استعمال کر لیں ۔
2۔نان سٹک فرائی پین میں چند قطرے تیل گرا کر پورے پیندے پر پھیلا لیں ۔اب آمیزے کو فرائی پین میں اتنی مقدار میں ڈالیں کہ پیندے پر پتلی سی تہہ بن جائے۔
3۔آمیزے کو پکائیں ایک طرف سے پک جائے تو سائڈ بدل لیں ۔اسی طرح سارے آمیزے کے پین کیک بنا لیں ۔
4۔پین کیک کی فلنگ بنانے کے لئے لیموں کا رس میپل سیرپ اور کیلے کے سلائس ایک پین میں ڈال کر ایک منٹ پکائیں آمیزے کو چمچ بھر کر پین کیک پر ڈالیں اور پھر چار تہہ میں فولڈ کر لیں لیموں کے چھلکوں سے سجائیں ۔دہی اور پنیر کے ساتھ پیش کریں ۔
غذائیت:
توانائی 282کیلوریز
چکنائی 2.79گرام
جاذب چکنائی 0.47گرام
کولیسٹرول 1.25ملی گرام
فائبر 2.12گرام

متعلقہ پکوان

(4507) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Cake, Brownie, Pan Cake, Pudding - مزید کیک، برائونی، پین کیک، پڈنگ

More Recipes - مزید تراکیب