Barfi Coconut Recipe In Urdu - Recipe No. 750

Barfi Coconut Urdu recipe is available at UrduPoint. Barfi Coconut is a famous dish in this region. You can read here Barfi Coconut recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Barfi Coconut. You can know the complete method to make Barfi Coconut on this page. We will also tell you how long it will take to make Barfi Coconut. Read the recipe, ingredients, and everything related to Barfi Coconut below.

ناریل کی برفی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 750

Barfi Coconut Recipe In Urdu
اجزاء:
کھویا ایک کلو
چینی ڈیڑھ کلو سے دو کلو تک
ترکیب:
ایک کلو چینی میں پاؤ بھر پانی ڈال کر چولہے پر چڑھادیجئے چمچہ چلاتے رہیے ۔چینی کا دانا گھل جائے اور گاڑھے شیرے کی مانند ہوجائے تواس میں کھویا ڈال کر بھونے ۔چمچہ چلاتے رہیے ۔شیرہ او رکھویا یکجان ہو جائیں تو طشتری میں نکال لیں ۔اور ٹھنڈے ہونے دیں جم جائے تو ٹکڑے کاٹ دیں پستہ باریک کتر کر ٹکڑوں پر چھڑک دیں اور چاند ی کے ورق لگادیں ۔

ایگر
اجزاء:
ناریل کا کدوکش ایک سیر
کھویا تین سو پچھتر گرام
چینی ڈیڑھ کلو یاحسب ضرورت
ترکیب:
ناریل کو کھرچ کر کدوکش کر لیجئے اس کو کھلے منہ کے پتیلے یا بھار ی پنیدے کے فرائنگ پین میں ڈال کر بادامی رنگ پر بھون لیجئے۔پھر کھویا ڈالئے چمچہ چلاتے ر ہیے نار یل اور کھویا یک جان ہوجائے اورکھویابھون جائے ا۔اب اس میں چینی اور تین سو پچھتر کلو پانی ڈال کر بھونیں ۔چمچہ چلاتے رہیے ۔چینی کا دانا گھل جائے ۔پانی خشک ہوجائے ،کھویا ،ناریل ،چینی،کا شیرہ سب یکجان ہوجائے اور ایک طشتری میں گھی چپٹ دیجئے اس میں یہ مادا پھیلا کر ٹھنڈا ہوجائے تو برفی کاٹ لیجئے ۔ پستہ باریک کتر کر چھرک دیجئے ۔چاندی کے ورق لگا دیجئے ۔چاندی کے ورق لگا دیجئے چاندی کے ورق کے بجائے پستہ باریک کا ٹ کر لگایا جائے تو بہتر ہے۔

دیگر
اجزاء:
پستہ 250گرام
کھویا 250گرام
چینی آدھا کلو
گھی ساٹھ گرام سے ایک سو بیس گرام تک
سبزرنگ(کھاوالا) ایک ملی گرام
ورق چاندی اور روح کیوڑہ حسب ضرورت
ترکیب:
پستہ کو صاف کہڑے میں باندھ کر پوٹلی بنا لیجئے اور ابلتے پانی میں دو تین مرتبہ ڈبو کر نکال لیجئے پھر اس کا چھلکا اتار کر باریک پیس لیجئے (چھلکے سمیت بھی پیسا جاسکتا ہے )پتیلے میں گھی ڈال کر کڑکڑائیے ۔اس میں کھویا ڈال کر خوب ملیے اور پھر ہلکے بادا می رنگ پھر بھون کر اتار
لیجئے ۔ آدھا کلو چینی میں ایک سو پچیس گرام پانی ڈال کر گاڑھا شیرہ پکا لیجئے ۔آپ اس میں پسا ہوا پستہ اور بھنا ہوا کھویا ڈال دیں ۔چمچہ چلاتے جائیے سب چیزیں یک جان ہوکر گاڑھی ہوجائیں کناروں پر لگنے لگیں توفورا ء اتار لیجئے ۔طشتری میں زرا ساگھی چیڑدیجئے اب اس پرپکا ہوامادہ ڈال دیجئے پھر کیوڑہ ڈال کر ٹھنڈا ہوکر سخت ہوجائے تو ٹکڑے کاٹ کر چاندی کے ورق لگا دیجئے ۔جہاں تک گھی کو کڑکڑانے کا تعلق
ہے پتیلے کے بجائے کڑاہی میں بھی کڑکڑایاجاسکتا ہے ۔

(6566) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Pakistan And Indian Sweet

More Recipes

Urdu cooking recipe of Barfi Coconut, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Barfi Coconut is a Pakistan And Indian Sweet, and listed in the Pakistani Sweet Dishes. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.