Bihari Qeema Recipe In Urdu - Recipe No. 6712

بہاری قیمہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6712

Bihari Qeema Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گائے کا قیمہ (بغیر چربی کا) 1/2 کلو
2 کچا پپیتا 1 کھانے کا چمچہ (چھلکوں سمیت پسا ہوا)
3 لیموں (رس نکال لیں) 2 عدد
4 جائفل (پسی ہوئی)1 چائے کا چمچہ
5 نمک حسب ذائقہ
6 جاوتری (پسی ہوئی) 1 چائے کا چمچہ
7 پیاز 1 عدد
8 خشخاش 1 کھانے کا چمچہ
9 کھوپرا (پسا ہوا) 1 کھانے کا چمچہ
10 چھوٹی الائچی 4 عدد
11 ثابت لال مرچیں 8 عدد (توے پر بھون لیں)
12 دار چینی 1 ٹکڑا
13 گرم مصالحہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
14 دہی 1 کپ
15 گھی 1 کپ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1خشخاش‘ثابت لال مرچیں‘کھوپرا‘چھوٹی الائچی اور دار چینی کو ایک ساتھ ملا کر باریک پیس لیں۔
  2. 2 پپیتا پیسٹ‘لیموں کا رس‘جائفل‘نمک‘جاوتری‘پسا ہوا مصالحہ اور پیاز کو دہی میں ملا کر قیمے میں مکس کر دیں اور آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ ایک دیگچی میں میرینیٹ کیا ہوا قیمہ ڈال کر گھی ملا کر ہلکی آنچ میں پکنے دیں اور ڈھکن ڈھک دیں۔
  3. 3 جب پانی خشک ہونے لگے تو گرم مصالحہ پاؤڈر ملا کر دیگچی کو توے کے اُوپر دم پر رکھ دیں۔
  4. 4 جب پیش کرنا ہو تو اوپر سے کٹی ہوئی ادرک‘پودینہ ڈال کر پراٹھوں کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

(983) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Keema And Beef Keema - مزید قیمہ اور مختلف اقسام کے قیمے

Urdu cooking recipe of Bihari Qeema, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Bihari Qeema is a Mutton Keema And Beef Keema, and listed in the gosht Keema aur Beef Keema. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.