Paneer Tikka Masala Recipe In Urdu - Recipe No. 6907

Paneer Tikka Masala Urdu recipe is available at UrduPoint. Paneer Tikka Masala is a famous dish in this region. You can read here Paneer Tikka Masala recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Paneer Tikka Masala. You can know the complete method to make Paneer Tikka Masala on this page. We will also tell you how long it will take to make Paneer Tikka Masala. Read the recipe, ingredients, and everything related to Paneer Tikka Masala below.

پنیر تکہ مصالحہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6907

Paneer Tikka Masala Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 کاٹیج چیز 200 گرام

2 نمک حسب ذائقہ

3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

4 پیاز ایک عدد درمیانی

5 ٹماٹر دو عدد درمیانے

6 لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

7 پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ

8 ہلدی ایک چائے کا چمچ

9 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ

10 پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ

11 دہی ڈیڑھ پیالی

12 بیسن دو کھانے کے چمچ

13 لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ

14 قصوری میتھی آدھا چائے کا چمچ

15 فریش کریم چار کھانے کے چمچ

16 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1کاٹیج چیز کے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں،پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں اور ٹماٹر کو بلینڈ کر لیں۔
  2. 2 آدھی پیالی دہی کو پھینٹ کر اس میں نمک،آدھا چائے کا چمچ لال مرچ،آدھا چائے کا چمچ ہلدی،لیموں کا رس اور بیسن ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور اس میں کاٹیج چیز کے ٹکڑوں کو میرینیٹ کرکے آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  3. 3 نان اسٹک فرائنگ پین میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگائیں اور کاٹیج چیز کے ٹکڑوں کو رکھ کر پانچ سے سات منٹ سینک لیں۔
  4. 4 دوسری طرف سے پلٹ کر اوپر سے کوکنگ آئل چھڑکتے ہوئے سنہرا کرکے نکال لیں۔
  5. 5 پین میں چار سے چھ کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں پیاز کو سنہرا فرائی کر لیں۔
  6. 6 ادرک لہسن ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں پھر بلینڈ کئے ہوئے ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔ساتھ ہی ہلدی،لال مرچ اور پسا ہوا دھنیا بھی شامل کر دیں۔
  7. 7 جب تیل علیحدہ ہونے لگے تو پین کو چولہے سے ہٹا لیں اور اس میں پھینٹا ہوا دہی ،میرینیشن والا مصالحہ اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  8. 8 چولہے پر رکھ کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے،پھر اس میں ایک پیالی پانی ڈال کر پکنے رکھ دیں۔
  9. 9 ابال آنے پر اس میں کاٹیج چیز کے ٹکڑے ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
  10. 10 آخر میں کریم ڈال کر قصوری میتھی اور بھنا ہوا زیرہ چھڑکیں اور ہلکا سا ملا کر چولہے سے اتار لیں۔
  11. 11 ڈش میں نکال کر باریک کٹا ہوا ہرا مصالحہ چھڑکیں اور ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

(3214) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food

Urdu cooking recipe of Paneer Tikka Masala, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Paneer Tikka Masala is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.